Book Name:Jannat ke Qeemat

میں سے کسی کو ضائع نہ کیا تو اللّٰہ پاک کے ذمّۂ کرم پر اس کے لئے وعدہ ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کردے اور جس نے انہیں ادا نہ کیا اس کے لئے اللّٰہ کریم کے ذمّۂ کرم پر عہد نہیں ، چاہے اسے عذاب دے چاہے جنت میں داخل فرمائے۔ ( [1] )

ایک اور مقام پرارشاد فرمایا : جو شخص صبح و شام مسجد میں جائے تو جتنی مرتبہ بھی جائے گا ، اللہ پاک اُس کے لئے جنت میں مہمانی تیار فرمائے گا۔ ( [2] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                         صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد

صلح کرنے کے آداب :

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آیئے صلح کرنے کے مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ * مسلمانوں کے درمیان صُلْح کروانا سُنّتِ اِلہٰیہ ہے۔ ( فیصلہ کرنے کے مدنی پھول ، ص۳۱ملخصاً )  * حدیثِ پاک میں ہے : مخلوق میں صُلْح کرواؤ کیونکہ اللہ کریم بھی بروزِ قیامت مسلمانوں میں صُلْح کروائے گا۔ ( مستدرک ، ۵ / ۷۹۵, حدیث : ۸۷۵۸ )  * مسلمانوں کے درمیان پیار ومحبت پیدا کرنا اور صُلْح کروانا پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی ( بھی ) سُنّت ہے۔ ( صراط الجنان ، ۲ / ۱۹ ) *  چنانچہ ہماری شفاعت فرمانے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اَوس و خَزْرَج دو قبیلوں کے درمیان صُلْح کروائی۔ ( در منثور ، اٰل عمران ، تحت الآیۃ : ۱۰۰ ، ۲ / ۲۷۹ماخوذاً )  * جھوٹ بول کر دو مَردوں یا مَرد اور عورت کے درمیان صُلْح کروانا جائز ہے۔ ( جہنم میں لے جانے والے اعمال ، ۲ / ۷۱۳ ) چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے : جھوٹ کہیں ٹھیک نہیں مگر تین جگہوں


 

 



[1] ابوداود ، کتاب الوتر ، باب فیمن لم یوتر ، ۲ / ۸۹ ، حدیث : ۱۴۲۰

[2] مسلم ، کتاب المساجد... الخ ، باب المشي الی الصلاۃ... الخ ،   ص ۲۶۳ ، حدیث۱۵۲۴