Book Name:Jannat ke Qeemat

میں : ( 1 ) مَردکااپنی عورت کوراضی کرنے کےلیے ( جھوٹی ) بات کرنا ، ( 2 ) لڑائی میں جھوٹ بولنااور ( 3 ) لوگوں کے درمیان صُلْح کرانے کے لیے جھوٹ بولنا۔ ( ترمذی ، کتاب البر والصلۃ ، باب ماجاء في إصلاح ذات البین ، حدیث : ۱۹۴۵ ، ۳ / ۳۷۷ )  * تین صورتوں میں جھوٹ بولنا جائز ہے یعنی اِس میں گناہ نہیں : ( 1 ) جب ظالِم ظلم کرناچاہتاہواُس کےظلم سے بچنے کے لیےبھی جائزہے۔ ( 2 ) دومسلمانوں میں اِختلاف ہےاوریہ اُن دونوں میں صُلْح کرانا چاہتا ہے مثلاً ایک کےسامنےیہ کہہ دے کہ وہ تمہیں اچھاجانتاہے ، تمہاری تعریف کرتاتھایااُس نےتمہیں سلام کہلابھیجاہےاور دوسرے کے پاس بھی اِسی قسم کی باتیں کرے تا کہ دونوں میں عداوت ( دشمنی ) کم ہوجائے اور صُلْح ہوجائے۔ ( 3 ) ( شوہر اپنی ) بی بی کو خوش کرنے کے لیے کوئی بات خلافِ واقع کہہ دے۔ ( بہارِ شریعت ، ۱۶ / ۵۱۷ملتقطاً )

 (  اعلان : )

صلح کرنے کے بقیہ آداب  تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے ، لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع

میں  پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

 ( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ