Book Name:Jannat ke Qeemat

  * سب سے افضل صَدقہ رُوٹھے ہوئے لوگوں میں صُلْح کرا دینا ہے۔ ( التر غیب والترہیب ، کتاب الادب ، با ب اصلاح بین الناس ، ۳ / ۳۲۱,حدیث : ۶ ) * عمدہ اخلاق اور اچھے اعمال میں سے لوگوں میں صُلْح کروانا بھی ہے۔ ( احیاء العلوم ، ۲ / ۱۲۶۶ ) اللہ پاک کی رحمت بن کر دنیا میں تشریف لانے والے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا : مسلمانوں  کے درمیان صُلْح کرواناجائز ہے مگر وہ صُلح ( جائز نہیں  ) جو حرام کو حلال کر دے یا حلال کو حرام کردے۔ ( ابو داود ، کتاب الاقضیۃ ، باب فی الصلح ، ۳ / ۴۲۵ ، حدیث : ۳۵۹۴ ) مثلاً زَوجَین ( میاں بیوی ) میں اِس طرح صُلح کرائی جائے کہ خاوَند ( شوہر ) اُس عورت کی سوکن ( اپنی دوسری بیوی ) کے پاس نہ جائے گا یا مسلمان مقروض اِس قدر شراب و سُود اپنے غیرمسلم قرض خواہ کودے گا۔پہلی صورت میں حلال کو حرام کیاگیا ، دوسری صورت میں حرام کو حلال ، اس قسم کی صُلح کروانا حرام ہیں جن کا توڑ دینا واجب ہے۔ ( مرآۃ المناجیح ، ۴ / ٣٠٣ملخصاً )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

 * بچھو اور دوسرے موذی کیڑوں سے بچنے کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق ”  بچھو اور دوسرے موذی کیڑوں سے بچنے کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے :

اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ سَلَامٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ ۔

ترجمہ : میں پناہ چاہتا ہوں اللہ تعالی کے کلماتِ تامہ ( کامل و اکمل ) کی تمام مخلوق کی برائی سے۔ نوح علیہ السلام پر سلام ہوجہاں والوں میں۔ ( خزینۂ رحمت ، ص 153 )