Book Name:Jannat ke Qeemat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

 * اجتماعی جائزے کا طریقہ ( 72نیک اعمال  )

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : ( آخرت کے معاملے میں ) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ ( جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷ )

                             آئیے ! نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ” اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔

 ( 1 ) رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ  لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

 ( 2 ) جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد ( یعنی شکر ) بجا لاؤں گا۔

 ( 3 ) جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

 ( 4 ) گناہوں سے بچانے والے کسی نیک عمل پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو  تَوبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔

 ( 5 ) بلاضرورت اپنی نیکیوں ( مثلاًفُلاں فُلاں یا اِتنے اتنے نیک اعمال پر عمل ہے  ) کااظہار نہیں کروں گا۔

 ( 6 ) جن نیک اعمالپر بعد میں عمل ہو سکتا ہے ( مثلاًآج313 بار درود شریف نہیں پڑھے ) تو بعد میں یا کل عمل کرلوں گا۔

 ( 7 ) نیک اعمال کا رسالہ پُر کر نے کے اصل مقصد ( مثلاًخوفِ خدا ، تقویٰ ، اخلاقیات کی درستی ، دینی کاموں میں ترقی وغیرہ ) کو حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

 ( 8 ) کل بھی نیک اعمال کا رسالہ پُرکروں گا ( یعنی اعمال کا جائزہ لوں گا ) ۔

 ( 9 ) رسمی خانہ  پُری نہیں بلکہ جائزےکے ساتھ نیک اعمال کا رسالہ پُر کروں گا۔

آج جن جن نیک اعمال پر عمل کی سعادت پائی ، نیچے دیئے گئے خانوں میں صحیح (  یعنی اُلٹارائٹ  ) کا نشان اور عمل نہ ہونے کی صورت میں ( 0 ) کا نشان لگائیے۔