Book Name:Jannat ke Qeemat

ماہانہ 3نیک اعمال

 ( 67 ) پچھلے  اِسلامی مہینے کا نیک اعمال کا رِسالہ فِل یعنی پُرکر کے اپنےنگران و ذِمّہ دارکو جمع کروادیا؟ ( 68 ) اِس  ماہ آپ نے کم ازکم تین دن کے قافلے میں سفر کیا؟ ( 69 ) اِس ماہ کسی سُنّی عالِم ( یا اِمام مسجد ، مؤذِّن ، خادم ) کی کچھ نہ کچھ مالی خدمت کی ؟

سالانہ1نیک  عمل

 ( 70 ) اِس سال ٹائم ٹیبل  کے مطابق ایک مہینے کےقافلے میں سفر فرمایا؟

زندگی بھر کے2نیک اعمال

 ( 71 ) زِندگی بھر کے نصاب  کا مُطالعہ فرمالیا؟ ( 72 ) زندگی میں یک مُشت ( یعنی ایک ساتھ ) 12ماہ اور مختلف کورسز ( 12دینی کام کورس ، 7دِن کااِصلاحِ اَعمال کورس ، 7دِن کافیضانِ نَمازکورس ) کی سعادت حاصل کرلی؟

دعائے امیرِ اَہلِ سُنّت

یااللہ پاک ! جو کوئی سچے  دل سے نیک اعمالپر عمل کرے ، روزانہ جائزہ لے کر رسالہ پُر کرے اور ہر اسلامی ماہ کی پہلی تاریخ  کو اپنے ذمہ دار کو جمع کروا دیا کرے ، اُس کو اِس سے پہلے موت نہ دینا جب تک یہ کلمہ نہ پڑھ لے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد