Book Name:Ibadat o Istianat

نماز پڑھی ، باہَر نکلا تو دیکھا؛ اُونٹنی موجود نہیں ہے۔چنانچہ اُس نے اللہ پاک کی بارگاہ میں عَرْض کیا : مولیٰ ! میں نے نماز پڑھ کر امانت ادا کر دی ، میری اُونٹنی تیری امان میں تھی ، مجھے واپس لوٹا دے ، اس نے ابھی یہ دُعا کی ہی تھی کہ ایک شخص اسی اُونٹنی پر سوار وہاں پہنچا ، اس کا ہاتھ کٹا ہوا تھا ، اس نے اُونٹنی اس اعرابی کو لوٹائی اور چلا گیا۔  ( [1] )

سُبْحٰنَ اللہ ! معلوم ہوا؛ عبادت ایک اَمانت ہے ، ہم یہ امانت ادا  کریں گے تو اللہ پاک ہم پر کرم فرمائے گا۔ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اِحْفَظِ اللہ فِی الْخَلَوَاتِ یَحْفَظْکَ فِی الْفَلَوَاتِیعنی تم خلوت میں اللہ پاک  ( کے اَحْکَام )  کی حفاظت کیا کرو ! اللہ پاک بیابانوں میں تمہاری حفاظت فرمائے گا۔  ( [2] )

عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی !                  گُناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی !

دے شوقِ تلاوت دے ذَوقِ عبادت    رہوں  بَاوُضو  میں  سدا  یاالٰہی ! ( [3] )

 ( 2 ) : اللہ مدد گار ہے ، ہم محتاج

پیارے اسلامی بھائیو ! دوسری بات جو آیتِ کریمہ میں بیان ہوئی :

وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ(۴)   ( پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ : 4 )

ترجَمہ کنز العرفان : اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں ۔

آیت کے اس حِصّے میں ہمیں تعلیم دی گئی ہے کہ ہم اپنے اندر سے مَیْں ختم کریں ، ہم اس دُنیا میں مالِک نہیں ، دَسْت نگر  ( محتاج )  ہیں ، اپنی اس محتاجی کو دِل و جان سےتسلیم کر لینا بندگی کی حقیقت ہے ، جب بندہ دِل کی گہرائی سے یہ تسلیم کر لیتا ہے کہ میں محتاج اور


 

 



[1]...تفسیر کبیر ، پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ ، زیر آیت : 4 ، جلد : 1 ، صفحہ : 213۔

[2]...تفسیر کبیر ، پارہ : 1سورۂ فاتحہ ، زیر آیت : 4 ، جلد : 1 ، صفحہ : 213۔

[3]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 102۔