Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

برکت سے اسے مُعَاف کیا جاتا ہے۔ ( [1] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! جب اللہ پاک کے نیک بندوں سے ہاتھ مِلانے ، ان کے مبارک ہاتھوں کو چومنے کی ایسی برکت ہے تو اندازہ کیجئے !  ان کے ہاتھ میں ہاتھ دینے  ( یعنی ان کا مُرید بن کر ان سے نسبت مضبوط کر لینے )  کی کیسی برکتیں ہوں گی۔اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم کسی باشرع ، جامِع شرائط پِیر کے مُرِید بن جائیں۔

الحمد للہ ! عاشِقِ اَوْلیا ، عاشقِ خواجہ و رضا شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ باشرع اور جامِع شرائط پِیر ہیں ، آپ پِیرانِ پِیر ، پِیر دَستگیرحُضُور غوثِ اعظم شیخ عبد القادِر جیلانی  رَحمۃُاللہ علیہ کے سلسلے میں مُرِید بناتے ہیں۔میر امشورہ ہے کہ جو ابھی تک کسی بھی پیر صاحب کے مُرید نہیں ہوئے ، وہ وقت کے ولئ کامِل ، پِیرِ کامِل شیخِ طریقت ، امیرِ  اہلِ سنت دَامَت برکاتہم العالیہ سے بیعت ہو جائیے ! اور اگر پہلے سے کسی کے مُرِید ہیں تو بیعتِ برکت کر لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! غوثِ اعظم  رَحمۃُاللہ علیہ  کا فیضان ملے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو دُنیا و آخرت کی بے شُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔

آیا ہے میرے ہاتھوں میں عطّار کا دامن عطّار کے ہاتھوں میں ہے سرکار کا دامن

ہُوں قادری عطاری نہ پوچھو مری نسبت     تھامے  ہوئے  ہُوں  حیدرِ  کرّار  کا  دامن ( [2] )

خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ کا مختصر تعارُف

پیارے اسلامی بھائیو ! خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ چھٹی صدی ہجری کی بڑی بلند رُتبہ شخصیت ( Dignified Personality )  ہیں * آپ 537 ہجری کو سَجِسْتان کے


 

 



[1]... اسرار الاولیاء ، صفحہ : 207خلاصۃً۔

[2]...مناقبِ عطّار ، صفحہ : 58۔