Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

علاقے سَنْجر میں پیدا ہوئے ، اسی نسبت سے آپ کو سنجری کہا جاتا ہے۔ ( [1] )  * خواجہ صاحِب  رَحمۃُاللہ علیہ کا نامِ پاک : حَسَن اور مُعِیْنُ الدِّیْن ، غریب نواز ، سلطانُ الہند ، وارثُ النبی ، عطائے رسول وغیرہ مشہور القاب ہیں۔ ( [2] )  * الحمدللہ !  ہمارے خواجہ صاحِب  رَحمۃُاللہ علیہ نَجِیْبُ الطَّرَفَین ہیں یعنی والِد اور والدہ دونوں کی طرف سے سَیَّد زادے ہیں ، 12 واسطوں سے آپ  کا سلسلۂ نسب ( Lineage )  مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ مولیٰ علی شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ  تک پہنچ جاتا ہے۔  ( [3] )

چراغِ انجمنِ اَوْلیا غریب نواز              امینِ سَطْوَتِ خیبر کُشَا غریب نواز

گُلِ حدیقۂ حسنین ، نورِ چَشْمِ علی              فدائے سیرتِ خیر الوریٰ غریب نواز

مفہوم : اے خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ !  آپ اَوْلیائے کرام کی محفل کے چراغ ہیں ، آپ خیبر فتح کرنے والے مولائے کائنات ، مولا علی رَضِیَ اللہ عنہ کی شُجاعت کے امین ہیں ، آپ امام حَسَن و اِمام حُسَین  رَضِیَ اللہ عنہما کے باغ کا پھول اور حضرت علی رَضِیَ اللہ عنہ کی آنکھ کا تارا ہیں اور مصطفےٰ جانِ رَحْمت صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی سُنّتوں کے شیدائی ہیں۔      

پیارے اسلامی بھائیو !  خواجہ صاحِب  رَحمۃُاللہ علیہ عِلْمِ دین کے بہت شیدائی تھے ، آپ کی عُمر 15 سال تھی ، جب والدِ محترم کا سایہ سَر سے اُٹھ گیا ، وِراثت میں آپ کو ایک باغ اور ایک چکی ملی ، آپ  رَحمۃُاللہ علیہ نے باغ بیچ دیا ، پَن چکی بھی فروخت کی اور باقِی جو ساز و سامان تھا ، سارا بیچا ، اس کی قیمت فقیروں ، مسکینوں پر صدقہ کی اور راہِ عِلْمِ


 

 



[1]...اِقْتِباسُ الْاَنْوار ، صفحہ : 345۔

[2]...فیضانِ خواجہ غریب نواز ، صفحہ : 3 بتغیر قلیل۔

[3]...مرآۃ الاسرار ، صفحہ : 592 ۔