Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

دین ( Religious Knowledge )  کے مُسَافِر بَن گئے۔ پہلے آپ سَمَرقَنْد گئے ، وہاں قرآنِ کریم  حِفْظ کیا ( [1] ) اور مولانا شَرْفُ الدِّین  رَحمۃُاللہ علیہ سے عِلْمِ دین سیکھا ، خواجہ صاحِب  رَحمۃُاللہ علیہ جیسے جیسے عِلْم سیکھتے تھے ،  عِلْم کی پیاس مزید بڑھتی تھی ، چنانچہ سَمَرقَنْد میں عِلْم سیکھ کر آپ بخارا تشریف لائے اور یہاں کے مشہور عالِمِ دین شیخ حُسَّامُ الدِّین  رَحمۃُاللہ علیہ  کی شاگردی اختیار کی ، کم و بیش 5 سال کے مختصر عرصے میں آپ نے اُس وقت کے رائج عُلُوم سیکھ کر فراغت حاصِل کی ، ظاہِری عُلُوم سیکھ لینے کے بعد آپ باطنی عُلُوم کی طرف متوجہ ہوئے اور اس کے لئے اِیران کے علاقے ہاروَن پہنچے ، یہاں حضرت خواجہ عُثْمان ہَروَنی  رَحمۃُاللہ علیہ کے ہاتھ پر بیعت کی اور تقریباً 20سال تک پیر صاحِب کی خدمت میں حاضِر رہ کر معرفت کی منازِل طَے کرتے رہے۔ ( [2] )  

خواجۂ خواجگاں مُعِیْنُ الدِّیْن                       فَخْرِ کون ومکاں مُعِیْنُ الدِّیْن

545 ہجری سے لے کر 622 ہجری تک 77 سال کا اکثر حِصّہ خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ نے سَفَر میں گزارا ،  مدینۂ مُنَوَّرہ ، مَکَّۂ مُعَظَّمَہ ، خُراسان ، سَمَرقَنْد ، بُخَارا ، عِرَاق ، ہارْوَن ، بغداد ، کِرْمان ، ہَمدان ، تَبرَیز ، اَسْتَر آباد ، خَرقان ، ہَرَّات ، غَزنی ، رَےْ ، بَدَخْشاں ، دِمَشْق ، جِیلان ، اَصْفَہان ، مُلْتَان ، لاہَور ، دِہْلی اور اجمیر وغیرہ مختلف شہروں میں گئے ، وہاں موجود بزرگانِ دین ، اولیائے کرام کی خدمت میں حاضِری دی ، کہیں عِلْم و معرفت کا فیضان تقسیم کیا ، کسی سے عِلْمِ ظاہِر و باطن سیکھنے میں مَصْرُوف رہے ، تقریباً 5 ماہ تک آپ بغداد شریف میں پیروں کے پیر ، پیر دستگیر شیخ عبد القادر جیلانی یعنی حُضُور غوثِ اعظم  رَحمۃُاللہ علیہ


 

 



[1]...اِقْتباسُ الْاَنْوَار ، صفحہ : 347 ملتقطًا۔

[2]...مرآۃ الاسرار ، صفحہ : 594 خلاصۃً۔