Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz
کی خدمت میں بھی حاضِر رہے۔ ( [1] ) خواجہ صاحِب رَحمۃُاللہ علیہ دین کے بڑے خدمت گزار تھے ، آپ نے کم و بیش 90 لاکھ کافِروں کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا ، 96 سال دُنیا میں تشریف فرما رہے ، 6 رجب ، 627 ہجری ، بروز پیر شریف ، صبح فجر کے وقت مریدین انتظار میں تھے کہ پیر و مُرْشِد تشریف لائیں گے ، نمازِ فجر پڑھائیں گے مگر حُضُور خواجہ صاحِب رَحمۃُاللہ علیہ نے نہ آنا تھا ، نہ آئے ، کافِی دیر گزر جانے کے بعد حُجرے کا دروازہ کھول کر دیکھا تو غم کا سمندر اُمنڈ آیا ، حضور خواجۂ خواجگان ، سلطانُ الہند ، خواجہ غریب نواز ، مُعِیْنُ الدِّیْن حَسَن چشتی ، سنجری ، اجمیری رَحمۃُاللہ علیہ وِصَال فرما چکے تھے ، دیکھنے والوں نے یہ ایمان افروز منظر آنکھوں سے دیکھا کہ خواجہ صاحِب رَحمۃُاللہ علیہ کی نورانی پیشانی پر لکھا تھا : حَبِیْبُ اللہ مَاتَ فِی حُبِّ اللہ یعنی اللہ کا محبوب بندہ ، محبتِ الٰہی میں وِصَال کر گیا۔ ( [2] ) حضور خواجہ صاحِب رَحمۃُاللہ علیہ کا مزارِ مُبَارَک ہند کے مشہور شہر اجمیر شریف میں ہے۔ ( [3] )
خواجۂ ہند وہ دَربار ہے اعلیٰ تیرا
کبھی محروم نہیں مانگنے والا تیرا
پھر مجھے اپنا دَرِ پاک دِکھا دے پیارے
آنکھیں پُرنور ہوں پھر دیکھ کے جلوہ تیرا ( [4] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد