Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ کی عبادات

خواجہ غریب نواز رَحمۃُاللہ علیہ کے مُرِیْدِ خاص اور خلیفہ حضرت خواجہ بختیار کاکی  رَحمۃُاللہ علیہ فرماتے ہیں : حضرت خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ  بہت مُجَاہدات  ( یعنی اللہ پاک کی عِبَادت میں بہت محنت )  فرماتے تھے * آپ 7 دِن میں 5 مِثْقال  ( تقریباً 21 گرام )  روٹی پانی میں بھگو کر کھایا کرتے * آپ کا لباس مبارک 2 چادرَیں تھا ، جن میں کئی پیوند ( Patches )  لگے ہوتے * جہاں کہیں جاتے اَکْثَر قبرستان ( یا کسی بزرگ کے مزار پر )  رہائش رکھتے * جس جگہ آپ کی شہرت ( Popularity )  ہو جاتی ، اس شہر کو چھوڑ دیتے   ( آخر رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے حکم سے اجمیر تشریف لائے اور آخر تک یہیں رہے )  * خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ ہند میں تشریف لائے تو اگرچہ اس وقت یہ علاقہ کفرستان تھا  ( یعنی کفر و شِرْک سے بھرا ہوا تھا ، یہاں کا حاکِم بھی کافِر و مشرک تھا )  اس کے باوُجُود خواجہ حضور  رَحمۃُاللہ علیہ کے خُدّام 5 وقت اذان دیتے اور نمازِ باجماعت پُورے اِہتمام کے ساتھ ادا کی جاتی تھی۔ ( [1] )   

ہم نے تیرا ختمِ قرآن قبول کیا

اے عاشقانِ اَوْلیا !  خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ حافِظِ قرآن تھے ، آپ ہر دِن اور رات میں 2 مرتبہ ختمِ قرآن فرمایا کرتے اور ہر ختمِ قرآن پر غیب سے آواز آتی تھی : اے مُعِیْنُ الدِّیْن ! ہم نے تیرا ختمِ قرآن قبول کیا۔( [2] )

اے عاشقانِ خواجہ غریب نواز ! دیکھا آپ نے ہمارے آقا ، ہند کے راجہ ، خواجہ


 

 



[1]...مرآۃ الاسرار ، صفحہ : 595تا  598 خلاصۃً۔

[2]...سير الاقطاب ، صفحہ : 101۔