Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

صاحِب  رَحمۃُاللہ علیہ عِبَادت و رِیاضت بالخصوص تِلاوتِ قرآن سے کیسا لگاؤ رکھتے تھے۔

اللہ اکْبَر ! ہمارے آقا ، ہند کے راجہ  رَحمۃُاللہ علیہ تو روزانہ 2  بار ختم ِ قرآن کریں اور ہم عاشقانِ خواجہ سے پورے مہینے بلکہ پورے سال میں ایک بار بھی قرآنِ کریم ختم نہ ہو؟یہ کیسا عشق اور کیسی محبّت ہے؟خواجہ  غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے روزانہ تلاوتِ قرآنِ کریم کا معمول بنانے کی کوشش کیجئے اور  اِس کی برکات سمیٹئے ، گھر میں تلاوتِ قرآن ہوتی رہے گی تو رحمتوں کا نُزول ہو گا اور بلائیں ، آفتیں ( Calamities )  دُور ہوں گی۔تلاوتِ قرآن کا شوق پانے کے لئے 3 فرامین ِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سنیئے اور روزانہ تلاوتِ قرآن کرنے کے لئے تیار ہو جائیے !

تلاوتِ قرآن کی فضیلت

 ( 1 ) : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : قرآن پڑھا کرو !  بے شک جو دِل قرآنِ کریم کا حافظ ہو ، اللہ پاک اُس دِل کو عذاب نہیں دیتا۔ ( [1] )   ( 2 ) : حضرت ابو سعید خُدری رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے محبوب نبی ، مکی مدنی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : اللہ پاک فرماتا ہے : جو  بندہ تِلاوتِ قرآن اور میرے ذِکْر میں مَصْرُوف ہونے کے سبب مجھ سے مانگ نہ سکے ، میں اسے مانگنے والوں سے زیادہ اَفْضَل عطا فرماتا ہوں ، مزید فرمایا : جس طرح اللہ پاک اپنی تمام مخلوق سے اَفْضَل ہے ، ایسے ہی اللہ پاک کا کلام بھی باقی تمام کلاموں سے اَفْضَل و اعلیٰ ہے۔ ( [2] )  ( 3 ) : ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : اَفْضَلُ عِبَادَۃِ اُمَّتِیْ قِرَاءَۃُ الْقُرْآنِ قرآنِ کریم


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 83 ، حدیث : 1340۔

[2]...ترمذی ، کتاب فضائل القرآن ، صفحہ : 679 ، حدیث : 2926۔