Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

میری اُمَّت کی اَفْضَل ترین عبادت ہے۔ ( [1] )

عبادت میں ، ریاضت میں ، تلاوت میں لگا دے دِل

رجب  کا  واسطہ  دیتا  ہوں  فرما  دے  کرم  مولیٰ ( [2] )

خواجہ غریب نواز اور اِصْلاحِ مُعَاشرہ

پیارے اسلامی بھائیو !  خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ بہت ہی بلند رُتبہ ولئ کامِل ہیں ،  آپ  رَحمۃُاللہ علیہ کا ایک خُصُوصی کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے ہند میں تشریف لا کر ایک اِنْقلاب برپا کیا۔  خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ جب ہند میں تشریف لائے * یہاں ہر طرف کُفْر و شرک پھیلا ہوا تھا * اگرچہ مسلمان بھی یہاں رہتے تھے ، البتہ کفر کا غلبہ تھا * لوگ فرقوں میں بٹے ہوئے تھے * رنگ و نسل کا اِمتیاز کیا جاتا تھا * چُھوت  کی بیماری عام تھی * کوئی گھٹیا قوم یا پیشے کا آدمی کسی چیز کو چُھو لیتا تو بڑی قوم والے اس چیز کو استعمال کرنا حرام جانتے تھے * غریبوں کے ساتھ بیٹھنا * ان کے ساتھ کھانا * ان کے ہاتھ سے چیزیں لینا دینا وغیرہ سخت ناپسند کیا جاتا تھا * اگر کبھی کوئی غریب کہیں بیٹھا ہوتا اور اس کے قریب بیٹھ کر کھانا پڑ جاتا تو درمیان میں پردہ لٹکایا جاتا تھا تاکہ اس کی نگاہ بھی کھانے پر نہ پڑے * ظُلْم و سِتَم عام تھا * غریب بیچارے ظُلْم کی چکی میں پِس رہے تھے * مختلف بےہُودہ رسمیں اور ظالمانہ رواج  ( Cruel Customs ) مُعَاشَرے کا لازمی حِصَّہ تھے۔

ایسے گِرے ہوئے مُعَاشرے ( Society )  میں خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ تشریف لائے اور دِن رات محنت کر کے مُعَاشرے کا رنگ بدل ڈالا ، ہند جو کفرستان تھا ، یہاں کے


 

 



[1]...شُعَبُ الایمان ، جلد : 2 ، صفحہ : 354 ، حدیث : 2022۔

[2]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 98-114-102۔