Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

داخِل ہو گیا۔ ( [1] )  

7 کافِر مسلمان ہو گئے

ایک مرتبہ خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ کافِروں کی عِبَادت گاہ کے قریب سے گزر رہے تھے ، آپ نے دیکھا کہ وہاں 7 کافِر کُفْر و شرک میں مشغول تھے ، جیسے ہی انہوں نے خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ کو دیکھا تو اُن کے دِل کی دُنیا بدل گئی ، فوراً ہی وہ سب کے سب خواجہ حُضُور  رَحمۃُاللہ علیہ کے قدموں میں گِرے ، کفر سے توبہ کی اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے۔ خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ نے  سب کا نام؛ حَمِیْدُ الدِّیْن رکھا۔ ( [2] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! یہ ہے خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ کی نگاہِ وِلایَت کا کمال... ! ! اسی نگاہِ وِلایت نے ہند کی تقدیر بدل ڈالی ، کفر و شرک کا طُوفان روک کر ایمان کا نُور پھیلایا اور نہایت گِرے ( Degraded Society )  ہوئے معاشرے کو بہترین اور مِثَالی معاشرے  ( Ideal Society ) میں تبدیل کر  دیا۔

کاش !  ہم غریبوں کو بھی خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ  کی نظرِ کرامت نصیب ہو جائے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! بیڑا پار ہو جائے۔ اللہ پاک ہمیں خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ کا فیضان نصیب فرمائے۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ کا ایک دَرْس

اے عاشقانِ غریب نواز ! حُضُور خواجہ غریبِ نواز  رَحمۃُاللہ علیہ دَرْس دیا کرتے تھے۔ آئیے !  خواجہ حُضُور  رَحمۃُاللہ علیہ کا ایک دَرْس سُنتے ہیں :


 

 



[1]...ہند کے راجہ ، صفحہ : 74۔

[2]...مرآۃ الاسرار ، صفحہ : 599 بتغیر قلیل۔