Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

5 چیزوں کی طرف دیکھنا عبادت ہے

خواجہ بختیار کاکی  رَحمۃُاللہ علیہ فرماتے ہیں : پِیر شریف کا دِن تھا ، میں خواجہ حُضُور  رَحمۃُاللہ علیہ کی خِدْمت میں حاضِر ہوا؛ اس وقت شیخ محمد اَوْحَد چشتی   رَحمۃُاللہ علیہ اور دوسرے بزرگ حاضِر تھے ، خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ نے دَرْس دیتے ہوئے فرمایا : 5 چیزوں کو دیکھنا عبادت میں داخِل ہے :

 ( 1 ) : والِدَین کو دیکھنا عِبَادت ہے

ان  میں سے پہلی یہ ہے کہ اپنے والدین کے چہرے کو محبت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔  ( [1] )  حدیث میں ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : جب اَوْلاد اپنے ماں باپ کی طرف رحمت کی نظر کرے تو اللہ پاک اس کے لئے ہر نظر کے بدلے حَجِّ مَبْرُور ( یعنی مقبول حج )  کا ثواب لکھتا ہے۔ صحابۂ کرام علیہمُ  الرِّضْوَان نے عرض کیا : اگرچہ دِن میں 100 مرتبہ نظر کرے؟فرمایا : نَعَمْ ، اللہ اَکْبَر وَ اَطْیَبُ یعنی ہاں ! اللہ پاک سب سے بڑا اور اَطْیَبْ  ( یعنی سب سے زیادہ پاک )  ہے۔ ( [2] )

ماں کی دعا کا اثر

خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ نے مزید فرمایا : ایک فاسِق اور بدکار شخص تھا ، جب وہ فوت ہوا تو کسی نے اسے خواب میں دیکھا کہ حاجیوں کے ساتھ جنّت میں ٹہل رہا ہے ، خواب دیکھنے والے کو تعجب ہوا ، اس نے جنّت میں پہنچنے کا سبب پوچھا تو اس خوش نصیب جنتی نے


 

 



[1]...ہشت بہشت ، دلیل العارفین ، صفحہ : 19۔

[2]...شُعَبُ الایمان ، جلد : 6 ، صفحہ : 186 ، حدیث : 7856۔