Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

کہا : میری اَمّی جان بوڑھی تھیں ، میں جب بھی گھر سے نکلتا تو ان کے قدموں پر سَر رکھ دیتا ، ماں مجھے دُعا دیتیں : اللہ پاک تجھے بخشے اور حج کا ثواب نصیب کرے۔ اللہ پاک نے میری اَمّی جان کی دُعا قبول کر لی اور مجھے بخش دیا ، اب میں حاجیوں کے ساتھ جنّت میں ہوں۔ ( [1] )

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو !  اللہ پاک کی کیسی کرم نوازیاں ہیں ، والِدَین کو پیار بھری نظر سے دیکھیں ، رَبِّ کائنات حجِ مقبول کا ثواب عطا فرماتا ہے۔الحمد للہ !  والِدَین بڑی نعمت ہیں ، انہیں پیار بھری نظر سے دیکھنے کی عادَت ( Habit )  بنائیے !  ہم نے یہ روایت کئی مرتبہ سُنی ہو گی مگر غفلت ہو جاتی ہے ، آج خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ کی نصیحت کو قبول کرتے ہوئے یہ ذِہن ( Mindset )  بنائیے کہ روزانہ یاد کر کے ، اس حدیث شریف کو ذِہن میں رکھ کر ، اچھی نِیّت کے ساتھ زیادہ نہیں تو کم از کم ایک مرتبہ والِدَین کو رحمت بھری نظر سے دیکھا کریں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !

  ( 2 ) : قرآنِ کریم کو دیکھنا

پیارے اسلامی بھائیو ! دوسری چیز جسے دیکھنا عِبَادت ہے ، اس کا ذِکْر کرتے ہوئے خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ نے فرمایا : قرآنِ کریم کو دیکھنا عِبَادت ہے۔جو بندہ کلامُ اللہ ( یعنی قرآنِ کریم ) کی طرف دیکھتا اور اس کی تلاوت کرتا ہے تو اسے دُگنا ثواب دیا جاتا ہے ، ایک قرآنِ کریم پڑھنے کا اور دوسرا قرآنِ کریم دیکھنے کا۔   ( [2] )  

قرآن  دیکھنےکی 3 برکتیں

خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ نے مزید فرمایا : جو شخص قرآنِ کریم کو دیکھتا ہے * اللہ


 

 



[1]...ہشت بہشت ، دلیل العارفین ، صفحہ : 20۔

[2]...ہشت بہشت ، دلیل العارفین ، صفحہ : 20۔