Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

سُبْحٰنَ اللہ ! کیا شان ہے اللہ پاک کے پاکیزہ کلام قرآنِ کریم کی... ! ! کاش !  ہم اس عظیمُ الشَّان کتاب قرآنِ کریم کی قدر کریں ، قرآنِ کریم کو دیکھنا بھی عِبَادت ہے ، اسے چُھونا بھی عِبَادت ہے ، اسے پڑھنا بھی عِبَادت ہے اور سُبْحٰنَ اللہ ! کیسی عِبَادت ہے؟اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : قرآنِ کریم کا ایک حرف پڑھنے پر 10 نیکیاں ملتی ہیں۔ ( [1] )  

ایک حدیث شریف میں ہے : اَفْضَلُ عِبَادَۃِ اُمَّتِیْ قِرَاءَۃُ الْقُرْآنِ قرآنِ کریم میری اُمَّت کی اَفْضَل ترین عبادت ہے۔ ( [2] )  

تلاوت کرنے والے کی قبر کشادہ کر دی جاتی ہے

حضورِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّمْ  صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرماىا : جس گھر مىں قرآنِ کریم کى تلاوت کى جاتى ہے اس گھر پر نور کا ایک خیمہ ہوتا ہے جس سے آسمان والے راہنمائی ( Guidance )  حاصِل کرتے ہیں جس طرح ٹھاٹھیں مارتے سمندر اور چٹیل میدانوں میں موتی جیسے تارے سے راہنمائی لی جاتی ہے ، جب تلاوت کرنے والا فوت ہو جاتا ہے تو وہ نوری خیمہ اُٹھا لیا جاتا ہے ، چنانچہ فرشتے آسمان سے دیکھتے ہیں تو انہیں وہ نور نظر نہیں آتا پھر فرشتے اسے ایک آسمان سے دوسرے آسمان پر لے جاتے اور اس کی روح پر درود بھیجتے ہیں پھر قیامت تک اس کے لئے اِسْتِغْفار کرتے ہیں اور جو بھى  مؤمن کتابُ اللہ سیکھتا ہے اور پھر رات کی کسی گھڑی میں نماز پڑھتا ہے تو وہ رات اگلى رات کو وصىت کرتى ہے کہ اس مومن کو وقْتِ مقررہ پر بىدار کر دىنا اور اس کے لئے آسان ہو جانا ، جب


 

 



[1]...مسندِ رویانی ، جلد : 1 ، صفحہ : 397 ، حدیث : 605۔

[2]...شُعَبُ الایمان ، جلد : 2 ، صفحہ : 354 ، حدیث : 2022۔