Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

کے پاس تیرے لئے بستر اور چادر لینے گیا تھا اور وہ لے بھی آیا ہوں لہٰذا کھڑا ہو جا !  تاکہ فرشتے بستر بچھا دىں ، پھر فرشتے اسے انتہائی نرمی سے اٹھاتے ہیں اور اس کی قبر 400 سال کى مَسافَت تک وسیع کر دى جاتی ہے پھر اس کے لئے اَذْفَر نامی خوشبو لگا سبز ریشم بچھایا جاتا ہے اور اس کے سر اور پاؤں کی جانب باریک اور موٹے  ریشم کے تکیے لگائے جاتے ہیں ، اس کے سر اور قدموں کی طرف جنتی نور کے 2 چراغ جلائے جاتے ہیں جو قیامت تک جلتے رہیں گے پھر فرشتے اسے دائیں پہلو پر قبلہ رو کر کے اور اسے جنتی یاسمین  دے کر پرواز کر جاتے ہیں اور پھر قیامت تک وہ اور قرآن رہ جاتے ہیں۔ قرآنِ کریم شب و روز اس کى خبر اس کے گھر والوں کو دىتا ہے اور اس کے ساتھ اس طرح رہتا ہے جس طرح مہربان باپ اپنے بچے کے ساتھ رہتا ہے ، اگر اس کى اولاد مىں سے کسى نے قرآنِ پاک پڑھ لىا تو قرآنِ  کریم اس کو خوشخبرى ( Good News )  سناتا ہے اور اگر اس کے پیچھے اس کی اولاد میں سے کوئى بُرا ہو تو قرآن کریم اس  کى اصلاح و بہترى کے لئے دُعا کرتا ہے۔ ( [1] )

دے شوقِ تلاوت دے ذوقِ عبادت رہوں  باوُضو  میں  سدا  یاالٰہی !

 ( 3 ) : علما اور مشائخ کو محبت سے دیکھنا

پیارے اسلامی بھائیو ! 5چیزوں کو دیکھنا عِبَادت ہے ، ان میں سے تیسری چیز بیان کرتے ہوئے خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ نے فرمایا : عُلَما کو دیکھنا بھی عِبَادت ہے۔

ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے چچا زاد ، عظیم صحابئ رسول ،  سُلْطانُ الْمُفَسِّرِین حضرت عبد اللہ بن عبّاس  رَضِیَ اللہ عنہما فرماتے ہیں : اَلنَّظَرُ اِلَى الرَّجُلِ مِنْ اَهْلِ السُّنَّةِ الَّذِي يَدْعُو اِلَى السُّنَّةِ ، وَيَنْهَى عَنِ الْبِدْعَةِ عِبَادَةٌ یعنی صحیح العقیدہ سُنِّی جو


 

 



[1]... مسندِبزار ، جلد : 7 ، صفحہ : 97 ، حدیث : 2655 ۔