Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

  ( 5 ) : اپنے پیر کو دیکھنا

پیارے اسلامی بھائیو ! خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ نے اپنے دَرْس کو مزید آگے بڑھاتےہوئے فرمایا : اپنے پِیرِ کامِل کو دیکھنا ، اس کی خِدْمت کرنا بھی عِبَادت ہے۔ ( [1] )  

مزید فرمایا : مرید پر لازِم ہے کہ جو کچھ پِیر کی زبان سے سُنے اس پر بڑی کوشش ( Efforts )  سے عَمَل کرے ، پِیر کی خِدْمت بجا لائے اور جتنا ہو سکے اس کی بارگاہ میں حاضِر رہا کرے۔  ( [2] )  شیخ سلطان باہُو رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :

اے تَن میرا چشماں ہووَے ، تے میں مُرشد ویکھ نہ رَجَّاں ہُو

لُوں ، لُوں دے مُڈ لکھ لکھ چشماں ، ہِک کھولاں تے ہِک کَجاں ہُو

اِتنا ڈِٹِّھیاں صبر ناں آوے ، میں ہور کِتے ول بَھجّاں ہُو

مُرشد دا دیدار ہے باہوؔ ، مَینوں لکھ کروڑاں حجّاں ہُو

وضاحت : حضرت سلطان باہو رَحمۃُاللہ علیہ  کے ان اشعار کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ سارا جسم آنکھ بن جائے اور میں سارے جسم سے اپنے پیرو مرشد کا دیدار کروں پھر بھی دل نہیں بھرے گا۔ جسم کے ہر ہر بال پر لاکھ لاکھ آنکھیں بھی لگی ہوں اور ایک آنکھ بند کروں اور ایک کھولوں پھر بھی دل نا بھرے۔اتنا دیکھنے کے باوجود بھی اگر صبر نہ آئے تو میں کدھر جاؤں۔مرشد کا دیدار  میرے لئے لاکھوں کروڑوں حج کرنےجیساہے۔

اللہ پاک خواجہ غریبِ نواز رحمۃ اللہ علیہ پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے اور ان کے صدقے ہمیں فِکْرِ آخرت ، خوفِ خُدا ،  جہنّم سے بچنے اور جنّت حاصِل کرنے کا شوق اور قبر و


 

 



[1]...ہشت بہشت ، دلیل العارفین ، صفحہ : 22۔

[2]...ہشت بہشت ، دلیل العارفین ، صفحہ : 22۔