Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

میں اُن کے ساتھ مسجد کی طرف چل پڑا ، نمازِ مغرب پڑھی ، نماز کے بعد ایک اسلامی بھائی نے فیضانِ سُنَّت سے دَرْس دیا ، دَرْس کے فوراً بعد اسلامی بھائیوں نے ہفتہ وار سُنتوں بھرے اجتماع میں جانے کی تیاری شروع کر دی۔ ایک اسلامی بھائی نے مجھے بھی ہفتہ وار اِجتماع میں شرکت کی ترغیب دِلائی ، ان کا انداز ایسا پیارا تھا کہ میں فوراًہفتہ وار اجتماع میں شرکت کے لئے تیار ہو گیا ، پھر جلد ہی اسلامی بھائیوں کے ساتھ مِل کر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی فضاؤں میں پہنچ گیا ، وہاں سنتوں بھرابیان سُنا ، ذِکْرُ اللہ میں مَصْرُوف رہا ، پھر رِقَّت انگیز دُعا ہوئی۔ الحمد للہ !  دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع اور عاشقانِ رسول کی صحبت کا مجھ پر ایسا اَثَر  ( Effect ) ہوا کہ میں نے دُعا کے دوران رو رو کر اپنے گُنَاہوں سے توبہ کی اور آیندہ زِندگی نیکیوں میں گزارنے کی پختہ نیت کر لی ، مجھ پُر کیف و سُرور طاری تھا ، اجتماع سے واپسی کے بعد میں نے نمازوں کی پابندی شروع کر دی اور نیکیوں بھری زِندگی گزارنے میں مَصْرُوف ہو گیا۔

اسی ماحول نے ادنیٰ کواعلیٰ کر دیا دیکھو !     اندھیرا ہی اندھیرا تھا اُجالا کر دیا دیکھو !

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

قرآن مع تفسیر ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول !  الحمد للہ !  دعوتِ اسلامی ہمیں موبائل کے ذریعے بھی عِلْمِ دین سیکھنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی  ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جارِی کی گئی ہے ، جس کا نام ہے : Quran with Tafseer  ( قرآن مع تفسیر ) ۔ یہ ایپلی کیشن Android اور IOS دونوں