Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

طرح کی ڈیوائسز سے ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کی جا سکتی ہے ، اس ایپلی کیشن میں * مکمل قرآن کریم * اعلیٰ حضرت ، آقائے نعمت ، اِمامِ اہلسنت ، شاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کا لکھا ہوا ترجمۂ کنز الایمان * دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق نہایت آسان ترجمہ ، ترجمۂ کنز العرفان اور * آسان انداز میں لکھی گئی ، اُرْدُو کی سب سےجدید  ( Latest )  تفسیر تفسیر صراط الجنان شامل ہے۔ آپ کہیں بھی ہوں ، اس ایپلی کیشن کی مدد سے قرآنِ کریم ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھ کر بآسانی سمجھ بھی سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ قرآنی آیات کو ، ترجمہ اور تفسیر کو وٹس ایپ ( Whats App ) ، فیس بُک  ( Facebook ) وغیرہ پر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ اس  ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے ، عِلْمِ دین سیکھئے اور دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب کمائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

رَجَبُ الْمُرْجَّب کے روزوں کے فضائل

پیارے اسلامی بھائیو ! رَجَبُ الْمُرَجَّب کا مبارک مہینا جاری ہے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  جلد ہی رحمتوں بھرا مبارک مہینا رَمْضَانُ الْمُبَارَک تشریف لے آئے گا۔

عَجِّل عَجِّل یارمضان                     جلدی جلدی آ رمضان

اللہ پاک ہمیں ماہِ رَمْضَان ُالْمُبَارَک کی بابرکت گھڑیاں نصیب فرمائے ، رَجَبُ الْمُرَجَّب بھی نیکیوں کا مہینا ہے ، اللہ پاک کے فضل سے عاشقانِ رسول اس ماہ مبارک میں بھی خُوب نفل روزے رکھتے اور نیکیوں کا ذخیر جمع کرتے ہیں۔