Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

رجب کے روزوں کے فضائل

 ( 1 ) : سرکارِ عالی وقار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  نےفرمایا : رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے  فرمایا : رَجَب کے پہلے دن کا  روزہ 3 سال کا کفّارہ ہے اور دوسرے دن کا روزہ 2 سال کا اور تیسرے دن کا 1 سال کا کفّارہ ہے ، پھر ہر دن کا روزہ ایک ماہ کا کفّارہ ہے۔ ( [1] )   ( 2 ) : حضرتِ ابو قِلابہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : رَجَب کے روزہ داروں کے لئے جنَّت میں ایک مَحَل ہے۔ ( [2] )  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

عطیات کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو !  الحمد للہ !  دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی دینی تحریک ہے۔ اللہ پاک کے فضل سے * دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات میں دِینی خدمات انجام دے رہی ہے * دعوتِ اسلامی اب تک ہزاروں مساجد ، سینکڑوں فیضانِ مدینہ  ( مدنی مراکز ) بنا چکی ہے * بچوں اور بچیوں  ( Boys & Girls ) کو الگ الگ تعلیمِ قرآن دینے کے لئے اب تک تقریباً 6475 ( 6 ہزار 475 ) مدرسۃ المدینہ قائم ہو چکے ہیں ، جن میں تقریباً 919 ، 86 ، 2  ( 2 لاکھ چھیاسی ہزار 919  ) بچوں اور بچیوں کو قرآنِ کریم حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔ * نابینا بچوں کے لئے بھی الگ سے مدرسۃ المدینہ قائم ہیں۔آغاز سے اب تک تقریباً942 ، 00 ، 1  ( 1 لاکھ 942  ) بچوں نے حفظِ قرآن مکمل کیا جبکہ ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں  کی تعداد3 ، 38 ، 998  


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 311 ، حدیث : 5051۔

[2]...شُعَبُ الایمان ، جلد : 3 ، صفحہ : 368 ، حدیث : 3802۔