Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

( 3لاکھ38ہزار998 ) ہے۔ * فروغِ علمِ دین  ( عالِم و عالِمہ کورس کروانے ) کے لئے الگ الگ جامعۃ المدینہ قائم ہیں ۔اب تک  تقریباً1309  ( 1 ہزار 309  ) جامعۃ المدینہ  ( بوائز ، گرلز ) قائم ہو چکے ہیں ، جن میں تقریباً 1 ، 17 ، 402  ( 1لاکھ17 ہزار 402 ) طلبہ و طالبات کو درسِ نظامی  ( عالِم و عالِمہ کورس ، فیضانِ شریعت کورس ) مفت کروایا جا رہا ہے۔اب تک تقریباً 596 ، 19 ( 19 ہزار 596 ) عالِم و عالمہ کورس ، فیضانِ شریعت کورس مکمل کر چکے ہیں۔ لاکھوں حافظ ، قاری ، امام ، مبلغ ، مُعَلِّم ،  درجن سے زیادہ دارُ الافتاء اہلِ سنّت قائم ہو چکے ہیں ، جہاں مفتیانِ کرام اُمَّت کی شرعی راہنمائی کرنے میں مصروفِ عمل ہیں * المدینۃ العلمیہ  ( Islamic Research Canter ) میں مختلف موضوعات پر سینکڑوں دینی کتابیں چھاپی جا چکی ہیں * فیضان آن لائن اکیڈمی  ( بوائز ، گرلز ) قائم ہیں  جس کے ذریعے آن لائن عالِم کورس ، قرآنِ پاک  ( حفظ و ناظرہ ) پڑھایا جاتا ہے ، 30 سے زائد آن لائن کورسز کے ذریعے 77 ممالک  ( Countries )  میں لوگوں کو گھر بیٹھے علمِ دین کی روشنی پہنچائی جا رہی ہے * ”مدنی چینل “کے ذریعے 6 بڑی سیٹلائٹس پر اُردو ، انگلش اور بنگلہ زبانوں میں دین کی خوب خدمت  کی جا رہی ہے۔

آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجئے !  خدمتِ دین کے تمام شعبہ جات کے جملہ اخراجات کے لئے دعوتِ اسلامی ٹرسٹ  سے تعاون فرمائیں ۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ   ( پارہ : 27 ، سورۂ حدید : 10 )

ترجمہ کنز  العرفان : اور تمہیں  کیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں  خرچ نہ کرو حالانکہ آسمانوں  اور زمین سب کا وارث اللہ ہی ہے۔