Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

اس آیت کے تحت تفسیر صراط الجنان میں ہے : تم کس وجہ سے اللہ پاک کی راہ میں  خرچ نہیں  کر رہے حالانکہ آسمانوں  اور زمین سب کامالک اللہ پاک ہی ہے وہی ہمیشہ رہنے والا ہے جبکہ تم ہلاک ہوجاؤ گے اور تمہارے مال اسی کی مِلکِیَّت میں  رہ جائیں  گے اور تمہیں  خرچ نہ کرنے کی صورت میں  ثواب بھی نہ ملے گا ، تمہارے لئے بہتر یہ ہے کہ تم اپنا مال اللہ  پاک کی راہ میں  خرچ کر دو تاکہ ا س کے بدلے ثواب  پا سکو۔   ( [1] )  

 معلوم ہوا؛ راہِ خُدا میں خرچ کرنے میں ہمارا ہی فائدہ ہے۔ ہم اگر دِین کی مالِی خِدْمت چھوڑ دیں گے تو مسجدیں کیسے بن سکیں گی؟ لاکھوں حُفّاظ کیسے تیار ہو پائیں گے؟ ہزاروں عُلماء ، 80 سے زائد دِینی شعبے کیسے کام کر پائیں گے؟ الحمد للہ !  دعوتِ اسلامی دِین کی خدمت کر رہی ہے ، دعوتِ اسلامی مسجد بناؤ تحریک بھی ہے ، دعوتِ اسلامی مسجد بھرو تحریک بھی ہے اور اللہ پاک کے فَضْل سے دعوتِ اسلامی ایمان بچاؤ تحریک بھی ہے۔ دعوتِ اسلامی ہماری نسلوں کو بچا رہی ہے ، گھر گھر میں نیکی کی دعوت پہنچا کر گھروں کو اَمن کا گہوارہ بنا رہی ہے۔ ہم دعوتِ اسلامی  کا ساتھ دیں گے تو  اِنْ شآءَ اللہ الْکَرِیْم !  اس کا فائدہ ہمیں اور ہماری نسلوں کو ہی ہو گا۔ لہٰذا ہمّت کیجئے !  دِل کھول کر راہِ خُدا میں خرچ کیجئے !  دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے !  اللہ پاک نے چاہا تو دِین و دُنیا کی برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہمیں خِدْمتِ دین کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔  

دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم ، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم

اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ !  مری جھولی بھر دے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                   صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان ، پارہ : 27 ، سورۂ حدید ، زیرِ آیت : 10 ، جلد : 9 ، صفحہ : 721۔