Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

حاضِری سے پہلے اچھی اچھی نیت کر لیجئے !  ( مثلاً نیت کیجئے !  * پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم شہدائے اُحُد کے مزارات پر تشریف لے جاتے تھے ، اللہ پاک کی رضا کے لئے اس سُنّت کی ادائیگی کرتا ہوں * اَوْلیائے کرام کی قبر پر حاضِر ہونا ، فرشتوں کا وَصْف ہے ، ان کی نقل کرتا ہوں * صاحِبِ مزار کو ایصالِ ثواب کر کے ثواب کماؤں گا * صاحِبِ مزار کا فیض لینے کے لئے باادب حاضِری دوں گا وغیرہ )  * جب بھی کسی مزار شریف پر حاضِر ی ہو تو پائنتی ( پا۔ ئِنْ ۔ تی ۔ یعنی قدموں )  کی طرف سے جائیے اور اورکم ازکم 4ہاتھ کے فاصِلہ پر مُواجَہہ میں ( یعنی چہرے کے سامنے )  کھڑے ہوں * درمِیانی آواز میں اس طرح سَلام عَرْض کیجئے : اَلسّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیِّدِیْ وَرَحمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ ، * صاحِبِ مزار کے اِیصالِ ثواب کے لئےدُرُودِ غَوْثیہ3 ، اَلْحَمْد شریف 1بار ، اٰیَۃُ الْکُرْسِی 1بار ، سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص 7بار ، پھر دُرُوْدِ غَوْثیہ 7 اور وَقْت ہو  توسُوْرَۂ یٰسٓ اور سورۂ  مُلک بھی پڑھ لیجئے !   ( اگر یہ نہ ہو تو کچھ بھی ذِکْر و درود یا قرآنِ کریم کی تِلاوت کر کے صاحِبِ مزار کو نَذْر کر دیجئے !  )  * اپنی جو جائِز مراد ہو ، اس کے لئے ، اپنے عزیز رشتے داروں بلکہ پُوری اُمّت کے حق میں دُعا کیجئے !  اور دُعا میں صاحبِ مَزار کی رُوح کواللہ   پاک کی بارگاہ میں اپنا وسیلہ قَرار دیجئے !  * واپسی پر بھی اُسی طرح صاحِبِ مزار کی خِدْمت میں سلام عرض کیجئے !   ( [1] )

کرم ہو واسطہ کل  اولیاکا                   مِرا ایماں پہ  مولیٰ خاتمہ ہو

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی کتاببہارشریعت جلد : 3 ، حصہ : 16 ، اور شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ  کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب


 

 



[1]...فتاویٰ رضویہ ، جلد : 9 ، صفحہ : 522بتغیر قلیل۔