Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

صِرْف فرشتے ہی نہیں ، ان فرشتوں کے آقا ، ہمارے پیارے نبی ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم بھی اَوْلِیائے کرام سے محبّت فرماتے ہیں بلکہ اُن کا رَبِّ کریم ، اللہ رَبُّ الْعٰلَمِیْن بھی اَوْلیائے کرام سے محبّت فرماتا ہے تو بتائیے !  ہم اپنے آقا کے غُلام ، اللہ پاک کے عاجِز بندے بھلا کیوں اَوْلیائے کرام سے محبّت نہیں کریں گے۔ہاں ! ہم ضرور  اَوْلِیائے کرام سے محبّت کرتے تھے ، کرتے ہیں اور اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! مرتے دَم تک بلکہ قبر میں اسی پاکیزہ دِینی ، ایمانی محبّت کے ساتھ اُتریں گے اور حشر میں بھی اسی محبّت کے ساتھ اُٹھیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  

خُدا تجھ سے تیری وِلا مانگتا ہوں            میں عشقِ شہِ انبیا مانگتا ہوں

صَحابہ کی اور اولیا کی مَحَبّت                  کی   خیرات   تجھ   سے   خُدا   مانگتا   ہوں ( [1] )

امیرِ اہلسنت کی خواجہ غریب نواز سے محبت

شیخِ طریقت ، امیرِ اہل ِسنت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَت برکاتہم العالیہ بھی الحمد للہ !  عاشِقِ اَوْلیا ہیں۔ خصوصاً غوثِ پاک ، شیخ عبد القادِر جیلانی ، خواجہ غریب نواز اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان  رَحمۃُاللہ علیہ کی محبّت تو گویا آپ کی رگ رگ میں بَسی ہوئی ہے۔ آپ ہر سال خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ   کی یاد میں رَجَبُ الْمُرَجَّب کی پہلی تاریخ سے لے کر 6 رَجَب تک روزانہ مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں ، اس مدنی مذاکرے سے پہلے جلوسِ غریب نواز کا بھی اِہتمام ہوتا ہے۔ آپ 2 بار اجمیر شریف خواجہ غریب نواز  رَحمۃُاللہ علیہ  کے مزار شریف پر حاضِر   ہوئے ہیں ، 1998ء میں شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کے مبارک


 

 



[1]...وسائلِ فِردُوس ، صفحہ : 1ملتقطًا۔