Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz

ساتھ اس کی برکت سے عذابِ قبر سے نجات ملنے کی بھی اُمِّید ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

یَوْمَ نَدْعُوْا كُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِهِمْۚ     ( پارہ : 15 ، سورۂ بنی اِسْرَائیل : 71 ) 

ترجمہ کَنْزُ الایمان : جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے۔

مشہور مفسّرِ قرآن ، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحمۃُاللہ علیہ تفسیر نُورُ العرفان میں اس آیت کے تحت لکھتے ہیں : اس سے معلوم ہوا کہ دُنیا میں کسی صالِح  ( مثلاً جامِع شرائط پیرِ کامِل )  کو اپنا امام بنا لینا چاہئے تاکہ حشر اَچّھوں کے ساتھ ہو ، اگر صالِح  ( مثلاً کوئی پِیرِ کامِل )  امام نہ ہو گا تو اس کا امام شیطان ہو گا۔ اس آیت میں بیعت کا ثبوت ہے۔( [1] )  

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

نیک بندے کے ہاتھ چومنے کی برکت

خلیفۂ غریب نوازحضرت بختیار کاکی رَحمۃُاللہ علیہ کے مُرِید بابا فریدُ الدِّین مسعود گنج شکر  رَحمۃُاللہ علیہ  فرماتے ہیں : اللہ پاک کا ایک نیک بندہ تھا ، اس کے انتقال کے بعد کسی نے اسے خواب میں دیکھ کر پوچھا : اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ اس نیک بندے نے کہا : میں نے جو کچھ اَعْمَال دُنیا میں کئے تھے ، سب مجھے دکھائے گے  ( آہ !  اُن میں کوئی نیکی بارگاہِ اِلٰہی میں قبولیت کے لائق نہیں تھی ، چنانچہ ) فرشتوں کو حکم ہوا : اسے دوزخ میں لے جاؤ ! ابھی فرشتے مجھے دوزخ کی جانِب لے جانے ہی والے تھے کہ دوبارہ حکم ہوا : فُلاں دِن اس نے دِمَشْق کی جامِع مسجد میں حاجی شریف  رَحمۃُاللہ علیہ  کے ہاتھ چومے تھے ، اس کی


 

 



[1]...تفسیر نورُ العرفان ، پارہ : 15 ، سورۂ بنی اسرائیل ، زیرِ آیت : 71 ، صفحہ : 797 ملتقطًا۔