Book Name:Sirat e Mustaqeem Kisay Kehtay Hai

رستے پر چلنے ، گُنَاہوں سے بچنے ، نیکیاں کرنے اور ایمان کی حفاظت کا ذہن پانے کا ایک بہترین طریقہ عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سَفَر بھی ہے۔5 فروری  کو کشمیر ڈے ہے ، سرکاری چھٹی ہے ، موقع اچھا ہے ، کوشش کیجئے ! 3 دِن کے مدنی قافلے میں سفرکر لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! عِلْمِ دین بھی سیکھنے کو ملے گا ، عمل کا جذبہ بھی نصیب ہو گا اور عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکتیں بھی لُوٹنے کو ملیں گی۔

فاتحہ و نیاز  کا اہتمام فرمائیے !

15 رَجَبُ الْمُرَجَّب کو خاندانِ نبوت کے چشم و چراغ حضرت امام جعفر صادِق رَضِیَ اللہ عنہ  کا عُرْسِ پاک ہے ، الحمد للہ ! عاشقانِ رسول امام جعفر صادِق رَضِیَ اللہ عنہ  کے ایصالِ ثواب کے لئے اس موقع پر کونڈوں کا ختم دِلاتے ہیں۔یہ بالکل جائِز بلکہ کارِ ثواب ہے۔ بعض لوگ 22 رجب کو کونڈوں کا ختم دِلاتے ہیں ، یہ بھی اگرچہ جائِز ہے ، البتہ یومِ جعفر صادِق 22 رجب کو نہیں بلکہ 15 رجب کو ہے ، لہٰذا اپنی طاقت کے مطابق گھر میں ختم ِ پاک کا اہتمام کیجئے ! اَہْلِ خانہ کو ، بچوں کو بٹھا کر امام جعفر صادِق رَضِیَ اللہ عنہ  کی سیرتِ پاک کا دَرْس دیجئے ، ان کا ذِکْرِ خیر کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ولئ کامِل کا فیضان نصیب ہو گا۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاۃِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مدنی قاعِدہ ( Madani Qaida )  موبائِل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو !  قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی ہے ، جس کا نام ہے : مدنی قاعِدہ   ( Madani Qaida )  ۔