Book Name:Sirat e Mustaqeem Kisay Kehtay Hai

اس ایپلی کیشن میں مکمل مدنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو   ( Audio )  شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ مدنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک  ( Click ) کریں گے ، آڈیو  ( Audio )  میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا ، یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مدنی قاعِدہ پڑھ کر ، اس کی مشق  ( Practice ) کر کے دُرُست مخارج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ، آئیے ! ایک شرعی مسئلہ سیکھتے ہیں :

درست کیا ہے ؟

 ( درست شرعی مسئلہ اور عوام میں مشہور غلط مسئلے کی نشاندہی )

مسئلہ : نمازِ جنازہ کے لئے جو وُضُو کیا ، اسی وُضُو سے باقی نمازیں بھی پڑھ سکتے ہیں۔ 

وضاحت : * یہ ایک عوامی غلط فہمی ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں؛ جس وُضو سےنمازِجنازہ ادا کی ہو اس وُضو سے دُوسری نمازیں نہیں پڑھ سکتے۔ ایسا نہیں ہے۔ نمازِ جنازہ اور دوسری نمازوں کے وُضُو میں کوئی فرق نہیں ہے ، مثلاً نمازِ ظہر کے لئے جو وُضُو کیا ، اس سے نمازِ جنازہ بھی پڑھ سکتے ہیں ، یونہی نمازِ جنازہ کے لئے جو وُضُو کیا ، اسی سے نمازِ ظہر بھی ادا کی جا سکتی ہے * البتہ اگر نمازِ جنازہ تیار ہو اور وُضُو کرنے کا وقت نہ رہے ، اندیشہ ہو کہ وُضُو کرنے میں مشغول ہوا تو نمازِ جنازہ میں شامِل نہیں ہو پاؤں گا ، اس صُورت میں تیمم کرنے کی اجازت ہوتی ہے ، یہ تیمم صِرْف نمازِ جنازہ ہی کے لئے ہے ، اس