Book Name:Quran Laraib Kitab Hai

اور ہمارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سچّے نبی ہیں۔

معلوم ہوا؛ دیگر انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کو وَحْی الگ عطا ہوتی تھی ، معجزہ الگ دیا جاتا تھا لیکن محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نِرالی شان ہے ، اللہ پاک نے آپ کو سراپا معجزہ بھی بنایا اور ساتھ ہی ساتھ وَحْی بھی وہ عطا فرمائی جو صِرْف وَحْی نہیں بلکہ معجزہ بھی ہے اور یہ  ( یعنی قرآنِ کریم )  دائمی معجزہ ہے ، پیارے آقا ، احمدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دُنیا سے ظاہِری پردہ فرما چکے لیکن معجزۂ وَحْی  ( یعنی قرآنِ کریم )  اب بھی موجود ہے ، قیامت تک آنے والا کوئی بھی فَرْد قرآنِ کریم اُٹھائے ، سچّے دِل سے ، تَعَصُّب کی عینک اُتار کر پڑھے ، سمجھے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  پُکار اُٹھے گا کہ مُحَمَّد  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اللہ پاک کے سچّے نبی ہیں۔

غیر مسلم ڈاکٹر کا اِعْتِراف

آج سائنس کا دَور ہے ، کچھ عرصہ پہلے جب الٹراساؤنڈ مشین ایجاد نہیں ہوئی تھی ، سائنسدان ابھی اس کے متعلق تحقیقات کر رہے تھے ، کہ ماں کے پیٹ میں بچہ کیسے بنتا ہے ؟ نُطْفَه یکدَم انسانی شکل اِخْتیار کر لیتا ہے یا مختلف مراحِل سے گزرنے کے بعد انسانی شکل اختیار کرتا ہے ؟

اَمْرِیکا کا ایک ڈاکٹر تھا : مارشَل جَونْسَن ، وہ بھی اس تحقیقی ٹیم میں شامِل تھا۔  ایک مرتبہ اس کی ایک مسلمان سے مُلاقات ہوئی ، مُلاقات کے دوران مسلمان نے قرآنِ کریم کی یہ آیت ڈاکٹرکو سُنائی  ( اللہ پاک فرماتا ہے ) :

وَ قَدْ خَلَقَكُمْ اَطْوَارًا ( ۱۴ )     ( پارہ : 29 ، سورۂ نوح : 14 )

ترجَمہ کَنْزُ العرفان : حالانکہ اس نے تمہیں  کئی حالتوں  سے گزار کر بنایا۔