Book Name:Quran Laraib Kitab Hai

ڈاکٹر  جونْسَنْ کرسی پر بیٹھا ہوا تھا ، جب اس نے یہ آیت سُنی تو حیرانی میں یکدَم کھڑا ہو گیا اور تعجب سے بولا : یہ ناممکن ہے ، قرآن میں ایسی آیت نہیں ہو سکتی۔ مسلمان نے اسے یہ آیت دِکھائی اور ساتھ ہی دِیگر آیات جو انسان کی تخلیق کے موضوع پر ہیں ، وہ بھی دِکھا دیں ، یہ دیکھ کر ڈاکٹر بولا : 2 ہی صُورتیں ہو سکتی ہیں؛  ( 1 ) : یا تو مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پاس الٹرا ساؤنڈ مشین تھی ، انہوں نے الٹرا ساؤنڈ کے ذریعے دیکھ کر یہ کلام بنا لیا ، مگر یہ ہو نہیں سکتا ، 1400 سال پہلے الٹراساؤنڈ مشین کا تَصَوُّر بھی نہیں تھا ، لہٰذا پھر  ( 2 ) : دوسری صُورت یہی ہے کہ یہ کسی انسان کا نہیں بلکہ اللہ رَبُّ العٰلَمِیْن کا کلام ہے اور مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اللہ پاک کے سچّے رسول ہیں۔ 

سُبْحٰنَ اللہ !  معلوم ہوا؛ قُرْآنِ کریم کا لَارَیب کِتَاب ہونا بھی ایک نعتِ مصطفےٰ ہے۔ ہم جو کہتے ہیں کہ الحمد کی الف سے لے کر وَالنّاس کی سِیْن تک پُورے کا پُورا قرآن سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نعت ہے ، یہ بھی بالکل سچّی بات ہے ، دیکھئے !  قرآنِ کریم کا ہر ہر لفظ ، ہر ہر آیت ، چاہے اُس کا معنیٰ کچھ بھی ہو ، وہ صداقتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی دلیل ہے ، یعنی قرآنِ کریم کی ہر ہر آیت یہ بتا رہی ہے کہ

صدق نے تجھ میں یہاں تک تو جگہ پائی ہے      کہہ نہیں سکتے اُلش کو بھی تو جھوٹا تیرا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

قرآن کے لارَیْب ہونے کی مختلف وُجُوہات

پیارے اسلامی بھائیو !  اللہ پاک نے فرمایا :

ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَیْبَ ﶈ فِیْهِ    ( پارہ : 1 ، سورۂ بقرہ : 2 )

ترجمہ کَنْزُ العرفان : وہ بلند رتبہ کتاب جس