Book Name:Quran Laraib Kitab Hai

میں کسی شک کی گنجائش نہیں ۔

قرآنِ کریم لارَیْب کتاب ہے عُلمائے کرام نے اس کی مختلف وُجُوہ ، مختلف زاویے بیان فرمائے ہیں۔

 ( 1 ) : قرآنِ کریم کی جامعیت

قرآنِ کریم کے لارَیْب ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ انتہائی جامِع کلام ہے ، اس کے ایک ایک لفظ میں عِلْم کے ایسے سمندر رکھ دئیے گئے ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے * سُورۂ اِخْلاص مختصر سِی سُورت ہے ، کُل4 آیتیں ، 15 الفاظ اور صِرْف 47 حروف ہیں۔ ( [1] )  ان 15 لفظوں میں پُورا عِلْمِ تَوْحِید بیان کر دیا گیا ، عُلَمائے کرام نے سُورۂ اِخْلاص کی تفسیر میں سینکڑوں صفحات پر مشتمل کتابیں لکھی ہیں * ایسے ہی سُورۂ کَوْثَر ، صِرْف 3 آیتیں ، 10الفاظ ہیں۔ ( [2] )  ان 10 الفاظ میں ایسے کمال انداز میں شانِ مصطفےٰ بیان کی گئی ہے اور ایسے ایسے عِلْم کے موتی اس میں رکھ دئیے گئے ہیں کہ واہ !  سُبْحٰنَ اللہ !  سُورۂ کَوْثَر کی تفسیر میں بھی عُلَمائے کرام نے پُوری پُوری کتابیں لکھی ہیں * پِھر سُورۂ فاتِحہ ، اس کی تو کیا ہی شان ہے ، اس کے کُل : 27 لفظ ہیں ، ( [3] ) ان 27 لفظوں میں کم و بیش 104 آسمانی کِتَابوں کا خُلاصہ بیان کر دیا گیا ہے۔ ( [4] )

ایسا جامِع کلام ، چند لفظوں میں اتنے معانی رکھ دینا ، عِلْم کے ایسے سمندر سَمَوْ دینا کسی


 

 



[1]...تفسیرخازن ، پارہ : 30 ، سورۂ اخلاص ، جلد : 4 ، صفحہ : 496۔

[2]...تفسیرخازن ، پارہ : 30 ، سورۂ کوثر ، جلد : 4 ، صفحہ : 480۔

[3]...تفسیرخازن ، پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 15۔

[4]...شُعَبُ الْایمان ، جلد : 2 ، صفحہ : 451 ، حدیث : 2371 خلاصۃً۔