Book Name:Quran Laraib Kitab Hai

انسان کے بس کی بات نہیں ، یقیناً یہ اللہ رَبُّ العٰلَمِیْن ہی کا کلام ہے۔

غیر مسلم کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا

ایک مرتبہ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم  رَضِیَ اللہ عنہ مسجدِ نبوی شریف میں آرام کر رہے تھے ، اچانک آپ نے سُنا؛ کوئی بلند آواز سے کلمۂ شہادت پڑھ رہا تھا۔ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ نے آنکھیں کھولیں ، دیکھا؛ ایک غیر مسلم ہے۔ آپ نے اس سے کلمۂ شہادت پڑھنے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا : میں نے تورات ، زبور اور انجیل شریف پڑھی ہوئی ہیں ، ابھی میں نے ایک شخص کو قرآنِ کریم کی تلاوت کرتے سُنا ، وہ یہ آیت پڑھ رہا تھا :

وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَخْشَ اللّٰهَ وَ یَتَّقْهِ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْفَآىٕزُوْنَ ( ۵۲ )     ( پارہ : 18 ، سورۂ نور : 52 )

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان : اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے اور اللہ سے ڈرے اور اس  ( کی نافرمانی )  سے ڈرے تو یہی لوگ کامیاب ہیں ۔

اس نیو مُسْلِم  ( New Muslim ) نے کہا : تورات ، زبور اور  انجیل میں جو تعلیمات ہیں ، اُن سب کا خُلاصہ اس ایک آیت میں بیان کر دیا گیا ہے ، لہٰذا جب میں نے یہ آیت سُنی تو جان لیا کہ  ( مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سچّے رسول اور )  قرآنِ کریم واقعی اللہ پاک کا کلام ہے۔ ( [1] )  

صَلُّوْا عَلَ الْحَبِیْب !   صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...تفسیر قرطبی ، پارہ : 18 ، سورۂ نور ، زیرِ آیت : 52 ، جز : 12 ، جلد : 6 ، صفحہ : 193۔