Book Name:Quran Laraib Kitab Hai

( 2 ) : قرآنی پیشین گوئیاں

پیارے اسلامی بھائیو !  قرآنِ کریم کے لارَیْب کتاب ہونے کی ایک وَجْہ یہ بھی ہے کہ قرآنِ کریم کا ہر ہر لفظ 100فیصد سچّا ہے ، قرآنِ کریم میں بہت ساری پیشین  گوئیاں کی  ( یعنی آیندہ کی باتیں بتائی )  گئی ہیں اور قرآنِ کریم میں جتنی پیشین گوئیاں ہیں ، سب کی سب مِن و عَنْ  ( یعنی 100فیصد ہُوبَہُو )  سچ ثابت ہوئی ہیں۔ قرآنی پیشین  گوئیوں کی صِرْف ایک مثال سنیئے !  

تبدیلئ قبلہ کا واقعہ بڑا مشہور ہے ، رسولِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جب مکۂ مکرمہ میں تشریف فرما تھے تو نماز میں کعبہ شریف کی طرف رُخ فرماتے تھے ، پھر جب ہجرت کر کے مدینہ مُنوَّرہ تشریف لائے تو آپ نے مسجدِ اَقْصیٰ کو قبلہ بنایا۔ 17 ماہ کے بعد یہ قبلہ تبدیل ہوا اور اللہ پاک نے دوبارہ کعبہ شریف کو قبلہ بنانے کا حکم دیا۔ اس تبدیلئ قبلہ پر اس وقت کے کافِروں نے بہت سارے اعتراض کئے ، اُن کے جوابات بھی دئیے گئے۔ اس موقع پر ایک انوکھی ، نِرالی بات جو تھی ، وہ یہ کہ قبلہ تبدیل ہونے کے بعد ابھی کافِروں نے اعتراض کئے نہیں تھے ، اس سے پہلے ہی اللہ پاک نے فرمایا :

سَیَقُوْلُ السُّفَهَآءُ مِنَ النَّاسِ مَا وَلّٰىهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِیْ كَانُوْا عَلَیْهَاؕ                                    ( پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ : 142 )

ترجمہ کَنْزُ العرفان : اب بیوقوف لوگ کہیں گے ، اِن مسلمانوں کو اِن کے اُس قبلے سے کس نے پھیر دیا جس پر یہ پہلے تھے ؟

ابھی انہوں نے اعتراض کئے نہیں ، عنقریب کریں گے۔ اب ذرا غور فرمائیے !  کافِر اسلام کو مٹانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زَوْر لگاتے تھے ،  پیسہ خرچ کرتے تھے ، سازشیں