Book Name:Quran Laraib Kitab Hai

کر رہتا ہے ، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ قرآنِ کریم لَارَیب کتاب ہے ، یہ واقعی اللہ پاک ہی کا کلام ہے۔ اللہ پاک ہمیں لَارَیْب کتاب کا فیضان نصیب فرمائے ، اسے سیکھنے ، پڑھنے ، سمجھنے اور سچّے دِل سے اس پر عَمَل پَیْرا ہونے کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

دارالافتاء اہلسنت ( Dar-ul-Ifta Ahlesunnat )  ایپ کا تعارف

دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے ، جس کا نام ہے : (  (Dar-ul-Ifta Ahlesunnat ( دارالافتاء اہلسنت ) ۔ یہ ایپلی کیشن Android اور IOS دونوں طرح کی ڈیوائسز سے بآسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے ، اس موبائل ایپلی کیشن میں * مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات آڈیو ، ویڈیو اور ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں * احکامِ تجارت * فرض علوم کورس * اور تجارت کورس بھی اس ایپلی کیشن میں شامِل ہے۔آپ بھی اس ایپلی کیشن سے فائدہ حاصل کریں اوردوسروں کو بھی ترغیب دلائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ، آئیے !  ایک شرعی مسئلہ سیکھتے ہیں :

درست کیا ہے ؟

 ( درست شرعی مسئلہ )

مسئلہ : سجدے میں پاؤں کی ایک انگلی کا پیٹ زمین پر لگانا فرض ہے ، جبکہ ہر پاؤں کی