Book Name:Quran Laraib Kitab Hai
وضاحت اور اُس سے ملنے والے اہم مدنی پھول سننے کی سَعادَت حاصِل کی ، آج سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! سُوْرۂ بَقَرہ کی ابتدا ہوگی ، اللہ پاک ہمیں خوب ذوق و شوق کے ساتھ مکمل بیان ، سننے ، سمجھنے اوردُوسروں تک پہنچانے کی توفیق عنایت فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
سُوْرَۃُ الْبَقَرَہ کا مختصر تعارف اور فضائل
* سُورۂ بَقَرہ مدینۂ مُنوَّرہ میں نازل ہونے والی سب سے پہلی سورت ہے۔ ( [1] ) * اس میں 40 رکوع اور 286 آیات ہیں۔ ( [2] ) * سُورۂ بَقَرہ قرآن کریم کی سب سے بڑی ، بہت ہی بابرکت اور فضیلت والی سورت ہے * حضرت اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم ( صحابۂ کرام علیہم الرضوان ) میں سے جب کوئی سُورۂ بَقَرہ اور سُورۂ آل ِ عمران سیکھ لیتا تھا تو ہمارے درمیان اُس کو بہت بلند رتبہ سمجھا جاتا تھا۔ ( [3] ) * حدیث ِپاک میں سُورۂ بَقَرہ اور سُورۂ آلِ عمران کو زَهْرَاوَیْن ( 2 چمکدار سُورتیں ) کہا گیا ہے۔ چنانچہ رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : اِقْرَؤُوا الزَّھْرَاوَیْنِ اَلْبَقَرَۃَ وَسُوْرَۃَ آلِ عِمْرَان یعنی 2چمکدار سورتوں سورۂ بَقَرہ اورسُورۂ آل ِ عمران کی تلاوت کیا کرو ! کیونکہ روزِ قیامت یہ دونوں سورتیں اپنے پڑھنے والے کی شفاعت کریں گی۔ ( [4] ) * حضورِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم