Book Name:Quran Laraib Kitab Hai

تین تین انگلیوں کا پیٹ زمین پر لگے ، یہ واجب ہے اور دس کی دس انگلیوں کا پیٹ زمین پر لگانا اور انگلیاں قبلہ رُخ رکھنا سُنّت ہے۔

وضاحت : * اس مسئلہ کے بارے میں عموماً بہت بے توجہی پائی جاتی ہے * بہت مرتبہ دیکھا گیا ہے کہ سجدے میں پاؤں زمین سے اُٹھے ہوئے ہوتے ہیں * جو زمین پر پاؤں لگائے رکھتے ہیں ، ان میں بہت سارے ہیں جو صِرْف انگلیوں کی نوک زمین پر لگاتے ہیں * مسئلہ بہت یاد رکھنے کا ہے : سجدے میں پاؤں کی دَسّوں انگلیوں میں سے ایک کا پیٹ زمین پر لگنا فرض ، دونوں پاؤں کی 3 ، 3انگلیوں کا پیٹ لگنا واجب اور10کی 10 انگلیوں کا پیٹ لگنا اور انگلیوں کا رُخ قبلہ کی طرف ہونا سُنّت ہے * اگر سجدے میں پاؤں زمین سے اُٹھا لئے ، ایک بھی انگلی کا پیٹ زمین پر نہ لگایا تو نماز نہیں ہو گی ، دوبارہ پڑھنا فرض ہے * اگر صِرْف انگوٹھا لگایا ، باقی انگلیاں اُٹھائے رکھیں تو واجِب چھوٹ جائے گا ، گناہ بھی ہو گا اور نماز بھی دوبارہ پڑھنی ہو گی۔   ( [1] )

اللہ پاک ہمیں نماز سیکھ کر ، درست انداز سے پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات  ( وظیفہ )

یا رَحِیْمُ

جوکوئی ہر روز500بار یا رَحِیْمُپڑھےگا ، دولت پائے گا اوراللہ پاک بندوں کے


 

 



[1]...ماہنامہ فیضانِ مدینہ ، جنوری2018ء ، دارالافتاء اہل سنّت ، صفحہ : 14