Book Name:Quran Laraib Kitab Hai

نے فرمایا : اِقْرَءُوا سُوْرَۃَ الْبَقَرَةِ فَاِنَّ اَخْذَهَا بَرَكَةٌ وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ وَلَا يَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ یعنی سُورۂ بَقَرہ  کی تلاوت کیا کرو !  کیونکہ سُورۂ بَقَرہ کو لازم پکڑ لینا برکت ہے ، اس کو چھوڑ دینا حسرت ہے   اور جادُو گر اس کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ ( [1] )

شیطان خبیث کی پٹائی

  ایک مرتبہ  حضرت عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ تشریف فرما تھے ، لوگوں کو دِین سکھا رہے تھے ، آپ نے ایک واقعہ سُناتے ہوئے فرمایا : ایک صحابئ رسول رَضِیَ اللہ عنہ کہیں جا رہے تھے ، راستے میں انہیں شیطان مل گیا ،  اُن صحابئ رسول رَضِیَ اللہ عنہ نے شیطان کو پکڑ لیا ،  دونو ں کے درمیان کُشتی ہوئی ، صحابئ رسول   رَضِیَ اللہ عنہ نے شیطان کو نیچے گرا دیا ، شیطان کہنے لگا : مجھے چھوڑ دیجئے !  میں آپ کو ایک بات بتاؤں گا۔  صحابئ رسول رَضِیَ اللہ عنہ نے شیطان کو چھوڑ دیا مگر شیطان اپنی زبان سے پِھر گیا اور اس نے بات نہ بتائی ۔ صحابئ رسول رَضِیَ اللہ عنہ نے دوبارہ شیطان کو پکڑا ، پھر نیچے گرا دیا ، اب کی بار پِھر شیطان بولا : مجھے چھوڑ دیجئے ! میں آپ کو ایک عجیب بات بتاؤں گا۔ صحابئ رسول رَضِیَ اللہ عنہ نے پِھر چھوڑ دیا ،    شیطان نے پِھر کہا : میں نہیں بتاؤں گا۔ اُن صحابی رَضِیَ اللہ عنہ نے تیسری مرتبہ پِھر شیطان کو پکڑا ، نیچے گرایا اور اب کی بار اُس کے سینے پر بیٹھ کر اس کے گلے پر انگوٹھا رکھ کر کہا : بتاؤ  گے تو چھوڑو ں گا ، ورنہ نہیں  چھوڑوں گا۔  اب شیطان نے بات بتائی ، بولا : کسی جگہ  کافِی سارے شیطان جمع ہو ں ، اُن کے درمیان اگر  سُورۂ بَقَرہ کی ایک آیت  پڑھ دی جائے   تو وہ سارے شیطان بھاگ جائیں گے اور جس گھر میں سُورۂ بَقَرہ کی ایک آیت پڑھ دی


 

 



[1]...مسلم ، کتاب صلاۃ المسافرین ، باب فضل قراءۃ القرآن ...الخ ، صفحہ : 290 ، حدیث : 804۔