Book Name:Quran Laraib Kitab Hai
جائے ، اُس گھر میں شیطان داخل نہیں ہو سکتا۔
یہ واقعہ سُن کر لوگوں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ سے پوچھا : وہ صحابی کون تھے ؟ فرمایا : اور کون ہو سکتا ہے ؟ وہ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ تھے۔ ( [1] ) سُبْحٰنَ اللہ !
گلی سے اُن کی شیطاں دُم دبا کر بھاگ جاتا ہے
ہے ایسا رُعْب ایسا دبدبہ فاروقِ اعظم کا ( [2] )
ہر صحابئ نبی ! جنّتی ! جنّتی ! سب صحابیات بھی ! جنّتی ! جنّتی !
چار یارانِ نبی ! جنّتی ! جنّتی ! حضرت صِدِّیق بھی ! جنّتی ! جنّتی !
اور عمرِ فاروق بھی ! جنّتی ! جنّتی ! عثمانِ غنی ! جنّتی ! جنّتی !
فاطمہ اور علی ! جنّتی ! جنّتی ! ہیں حسن حُسین بھی ! جنّتی ! جنّتی !
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! معلوم ہوا؛ سُورۂ بَقَرہ کی برکت سے شیطان سے ، جادُو ٹُونے وغیرہ سے حفاظت ہوتی ہے ، ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے گھروں میں سُورۂ بَقَرہ کی تلاوت کیا کریں۔ ایک صحابئ رسول ہیں : حضرت ثابِت بن قیس رَضِیَ اللہ عنہ ۔ رات کے وقت اُ ن کا گھر ایسے چمکتا تھا جیسے چراغ روشن ہو۔ لوگوں نے آقائے دوجہاں ، مکی مدنی سلطاں صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خدمت میں اس بات کا تذکرہ کیا تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : ثابِت بن