Book Name:Faizan e Hazrat Junaid Baghdadi

نوازی ( Hospitality )  کے لئے روزہ چھوڑ کر ، اس کے ساتھ کھانا کھاؤں گا ، اس سے مہمان کا دِل خوش ہو گا اور مہمان کا دِل خوش کرنا بھی بڑی عِبَادت ہے ) ۔ ( [1] )

پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ علیہ نفل روزے رکھا کرتے تھے ، ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب بس اب چند دنوں کامہمان ہے ، شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کی آمد آمد ہے ، یہ اَیَّام گویانفل روزوں کا موسَمِ بہار ( Spring )  ہے ، ان مہینوں میں روزے رکھنے کے بہت فضائِل ہیں چنانچہ :

ایک جنتی نہر کا نام : رجب ہے

جنّتی صحابی حضرت اَنَس بن مالِک  رَضِیَ اللہ عنہما  سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جنّت میں ایک نہر ہے ، جسے رَجَب کہا جاتا ہے ، اس نہر کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد ( Honey )  سے زیادہ میٹھا ہے ، جو کوئی رَجَب شریف کا ایک روزہ رکھے ، اللہ پاک اسے  اس نہر ( Canal )  سے سیراب کرے گا۔ ( [2] )

رجب کا  روزہ گناہوں کا کفارہ ہے

سُلطانُ الْمُفَسِّرِین ، حضرت عبد اللہ بن  عبَّاس رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، بےچین دِلوں کے چین ، نبئ حَرَمَیْن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : رَجَب کے پہلے دِن کا روزہ 3سال کا کفارہ ہے ، دوسرے دِن کا روزہ 2 سال کااور تیسرے دِن کا روزہ ایک سال کا کفارہ ہے ، پھر ہر   دِن کا روزہ ایک ماہ کا کفارہ ہے  ( یعنی رَجَب شریف کے یہ روزے گُنَاہِ صَغیرہ کی معافی کا ذریعہ بن جاتے ہیں ) ۔  ( [3] )


 

 



[1]...تذکرۃ الاولیاء ، ذکر جنید بغدادی ، نیمۂ دوم ، صفحہ : 10۔

[2]...شُعَبُ الایمان ، باب فِی الصِّیَام ، جلد : 3 ، صفحہ : 368 ، حدیث : 3800۔

[3]...جامع صغیر ، صفحہ : 311-312 ، حدیث : 5051۔