Book Name:Meraj Kay Mushahdat

مِعْراج شریف کے چند مشاہدات کا بیان

پیارے اسلامی بھائیو ! مِعْراج شریف کی ایک حکمت بیان ہوئی :

لِنُرِیَهٗ مِنْ اٰیٰتِنَاؕ      ( پارہ : 15 ، سورۂ بنی اسرائیل : 1 )

ترجمہ کَنْزُ الایمان : ہم اسے اپنی عظیم نشانیاں دکھائیں۔

قدرت کی وہ کون کون سِی نشانیاں ہیں ، جو رسولِ اکرم ،  نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے شبِ مِعْراج مُلاحظہ فرمائیں ، یقیناً ان کی مکمل تفصیل تو بیان نہیں ہو سکتی ، آئیے ! اس بارے میں چند روایات سنتے ہیں :

 ( 1 ) : موتیوں سے بنے ہوئے گنبد نُما خیمے

حضرت عبادہ بن صامت رَضِیَ اللہ عنہ   سے روایت ہے : معراج کی رات رسولِ مختار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے جنت میں موتیوں سے بنے ہوئے گنبد نُما خیمے مُلاحظہ فرمائے جن کی مِٹی مشک تھی۔آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے حضرتِ جبریل علیہ السَّلَام سے دَرْیَافت فرمایا : لِمَنْ ہٰذَا یَا جِبْرِیْل یعنی اے جبریل ! یہ کس کے لئے ہیں ؟ عرض کیا : اے مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! یہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اُمَّت کے اَئِمہ اور مُؤذِّنین کے لئے ہیں۔ ( [1] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! رِضائے الٰہی کے لئے اذان دینے اور امامت کرنے کی کیا خوب فضیلت ہے کہ اللہ پاک نے ان کے لئے جنت میں موتیوں سے بنے ہوئے خیمے تیار کر رکھے ہیں۔

اذان دینے کے فضائل

  * مدینے کے تاجدار ، دو عالَم کے مالک و مختار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : ثواب کی خاطِر اذان دینے والا اُس شہید کی مانند ہے جو خون میں لتھڑا ہوا ہے اور جب مرے گا قبر


 

 



[1]...المسند للشاشی ، مسند عبادۃ بن الصامت ، جلد : 3 ، صفحہ : 322 ، حدیث : 1428۔