Book Name:Meraj Kay Mushahdat
میں اُس کے جسم میں کیڑے نہیں پڑیں گے۔ ( [1] ) * سلطانِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ارشاد ہے : جس نے پانچوں نمازوں کی اذان ایمان کی بِنا پر ثواب کی نیت سے دی اُس کے جو گناہ پہلے ہوئے ہیں مُعَاف ہو جائیں گے۔ ( [2] )
اللہ پاک ہمیں بھی ثواب کی نِیّت سے اذان دینے ، اقامت کہنے اور پانچوں نمازیں مسجد میں باجماعت تکبیرِ اُوْلیٰ کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
( 2 ) : شانِ صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہ عنہ
مِعْراج کی بابَرَکت رات جب پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جنت میں تشریف لائے تو ریشم کے پردوں سے سجا ہوا ایک محل دیکھ کر پوچھا : اے جبریل ! یہ کس کے لئے ہے ؟ عرض کیا : حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ کے لئے۔ ( [3] )
سُبْحٰنَ اللہ ! عاشِقِ اکبر حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ کی کیا خوب شان ہے۔
بیان ہو کس زباں سے مرتبہ صِدِّیقِ اَکبر کا ہے یارِ غار ، محبوبِ خُدا صِدِّیقِ اَکبر کا
رُسُل اور انبیاء کے بعد جو افضل ہو عالَم سے یہ عالَم میں ہے کس کا مرتبہ ، صِدِّیقِ اَکبر کا ( [4] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
( 3 ) : نور میں چُھپا ہوا آدمی
سفرِ مِعْراج کی سہانی رات پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا گزر
[1]...الترغیب و الترہیب ، کتاب الصلاۃ ، الترغیب فی الاذن…الخ ، صفحہ : 95 ، حدیث : 24۔
[2]...کنز العمال ، کتاب الصلاۃ ، قسم الاقوال ، جز : 7 ، جلد : 4 ، صفحہ : 279 ، حدیث : 20902۔
[3]...الریاض النضرۃ ، الباب الاول فی مناقب ابی بکر ، الفصل الحادی عشر ، جز : 1 ، صفحہ : 158۔
[4]...ذوقِ نعت ، صفحہ : 76 ملتقطًا۔