Book Name:Meraj Kay Mushahdat
کے منہ پر عیب کرے ، پیٹھ پیچھے بدی کرے۔
پیارے اسلامی بھائیو ! غیبت کرنے کا انجام کس قدر تباہ کُن ہے ، بروزِ قیامت غیبت کرنے والے کو دردناک عذاب کا سامنا ہو گا ، اس کا تَصَوُّر ہی لرزا دینے کے لئے کافی ہے۔ غور کیجئے ! اگر غیبت کر کے بغیر توبہ کئے مر گئے اور دردناک عذاب مُسَلَّط کر دیا گیا تو کیونکر برداشت کر سکیں گے۔ اس لئے غیبتوں ، چغلیوں اور دیگر گناہوں بھری باتوں سے رشتہ توڑ کر حمد و نعت سے رشتہ جوڑئیے ، ہر لمحہ ہر گھڑی یادِ الٰہی میں مگن رہیے اور پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر خوب خوب دُرود و سلام کے پُھول نچھاور کیجئے۔
گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی ! بُری عادتیں بھی چھڑا یاالٰہی !
مجھے غیبت و چغلی و بدگمانی کی آفات سے تُو بچا یاالٰہی !
تجھے واسطہ سارے نَبیوں کا مولیٰ مِری بخش دے ہر خطا یاالٰہی ! ( [1] )
( 5 ) : سُوْد خور آدمی
سرورِ ذیشان ، محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : معراج کی رات میں کچھ لوگوں کے پاس آیا جن کے پیٹ مکانوں کی طرح ( بڑے بڑے ) تھے اور ان کے اندر سانپ باہَر سے نظر آ رہے تھے۔ میں نے پوچھا : اے جبریل ! یہ کون لوگ ہیں ؟ کہا : یہ سُود خور ہیں۔ ( [2] )
مشہور مفسرِ قرآن ، حکیمُ الْاُمَّت حضرت علّامہ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ علیہ اس حدیث کی شرح کرتے ہوئے فرماتے ہیں : چونکہ سُود خوار ہَوَسِی ہوتا ہے کہ کھاتا تھوڑا ہے حرص و ہَوَس زیادہ کرتا ہے ، اس لئے ان کے پیٹ واقعی کوٹھڑیوں کی طرح ہوں گے ،