Book Name:Meraj Kay Mushahdat

پیارے اسلامی بھائیو ! ذرا اِن عذابوں پر غور کیجئے اور پھر اپنی ناتُوانی و کمزوری کو دیکھئے ، آہ ! ہماری کمزوری کا حال تو یہ ہے کہ ہلکا سا سر درد یا بخار تڑپا کر رکھ دیتا ہے تو پھر آخرت کے یہ درد ناک عذاب کیونکر برداشت کئے جا سکتے ہیں ، اس لئے ابھی وقت ہے ڈر جائیں اور جو فرض ہونے کے باوجود زکوٰۃ ادا نہیں کرتے فوراً سے پیشتر اس سے توبہ کریں اور جتنے سالوں کی زکوٰۃ باقی ہے ، حِسَاب کر کے جلد از جلد ادا کر دیں ورنہ اگر یہ موقع ہاتھ سے نکل گیا اور توبہ سے پہلے ہی موت نے آ لیا تو پھر موقع نہیں ملے گا۔

کر لے توبہ ربّ کی رحمت ہے بڑی                                     قبر   میں   ورنہ   سزا   ہو   گی   کڑی ( [1] )

مِعْراجِ مصطفےٰ کا صدقہ اللہ پاک ہمیں گناہوں سے بچ کر جنّت میں لے جانے والے کاموں میں مَصْرُوف رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

”فیضانِ حدیث“ موبائل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو ! اَلْحَمْدُ للّٰہ ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی مختلف انداز سے نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے ، اس سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ  نے کچھ عرصہ پہلے  موبائل اپیلی کیشن فیضانِ حدیث کے نام سے لاؤنچ کی تھی   اب اس میں  مزید 2 کتب اور بہترین فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔  جس کے ذریعے  * دورانِ مطالعہ اہم بات تحریر کرنے کی سہولت * مطالعہ کی یکسوئی کے لئے Resume کی سہولت * روزانہ ایک حدیث سے دِلوں کو مُنوَّر کیجئے * مزید حدیث ،


 

 



[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 712۔