Book Name:Meraj Kay Mushahdat

دِکھایا گیا ؟ اللہ پاک فرماتا ہے :

مَلَكُوْتَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ    ( پارہ : 7 ، سورۂ انعام : 75 )

ترجمہ کَنْزُ الایمان : ساری بادشاہی آسمانوں اور زمین  کی۔

لیکن محبوبِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو کیا دِکھایا گیا ؟ زمین کے عجائبات ، آسمانوں کے عجائبات ، عرش ، کرسی ، لوح ، قلم ، جنّت ، دوزخ یہاں تک کہ رَبِّ کائنات نے خود کو بھی پردے میں نہ رکھا ، اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو جاگتی آنکھوں سے اپنا بھی دیدار کروا دیا۔

شاہ کو یہ معراج کی شب کتنا اونچا اعزاز ملا

آپ نے تو چشمانِ سر سے دیدارِ رحمٰن کیا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

غلامانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر کرم

پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ کریم نے فرمایا :

لِنُرِیَهٗ مِنْ اٰیٰتِنَاؕ      ( پارہ : 15 ، سورۂ بنی اسرائیل : 1 )

ترجمہ کَنْزُ الایمان : ہم اسے اپنی عظیم نشانیاں دکھائیں۔

یعنی صاحِبِ مِعْراج نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو مِعْراج کرائی گئی تاکہ آپ کو اللہ پاک کی نشانیاں دکھائی جائیں۔اس میں ہم غُلامانِ مصطفےٰ پر کرم نوازی کا بھی ایک پہلو ہے۔ امام فخر الدِّین رازی رَحمۃُ اللہ علیہ نے بڑا ایمان افروز نکتہ لکھا ہے ، آپ کے فرمان کا خُلاصہ ہے : جب کوئی چیز اچانک بندے کے سامنے آتی ہے ، اگرچہ آدمی کو پہلے سے اس کا عِلْم ہو ، اسے جانتا بھی ہو مگر کچھ دَیْر کے لئے آدمی کا دِل اُس چیز میں مشغول ہو جاتا ہے ، تَوَجُّہ بٹتی ہے ،