Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj

کےشہرآباد ہوں گے ، ( 14 ) صدقہ دینے کی بَرَکت سےشکستہ حالی دورہوگی۔ ( 15 ) صدقہ دینے کی برکت سےخوفِ انديشہ زائل اور اطمينانِ خاطر حاصل ہوگا۔ ( 16 ) صدقہ دینے کی برکت سےمدد ِالٰہی شامل ہوگی۔  ( 17 ) صدقہ دینے والوں کے لئے رحمتِ الٰہی واجب ہوگی۔ ( 18 ) صدقہ دینے والوں پر فرشتے درودبھیجیں گے۔ ( 19 )  صدقہ دینے والےرضائےالٰہی کےکام کريں گے۔ ( 20 ) صدقہ دینے والوں سے غضبِ الٰہی زائل ہوگا۔ ( 21 ) صدقہ دینے والوں کے گناہ بخشے جائيں گے ، صدقہ دینے والوں کے لئے مغفرت واجب ہوگی ، صدقہ دینے والوں کےگناہوں کی آگ بجھ جائے گی۔ ( 22 ) صدقہ دینے والے غلام آزاد کرنے سے زيادہ اجر ليں گے ، ( 23 ) صدقہ دینے والوں کے ٹیڑھے کام درست ہوں گے۔  ( 24 ) صدقہ دینے کی بَرَکت سے آپس میں مَحَبّتيں بڑھیں گی ، ( 25 ) صدقہ دینے کی بَرَکت سے تھوڑے خرچ ميں کثیر لوگوں کا پیٹ بھرے گا ( 26 ) اللہ   پاک کی بارگاہ میں درجےبلندہوں گے۔  ( 27 ) صدقہ دینے والے قيامت کے دن دوزخ سےامان میں رہيں گے ، ( 28 ) صدقہ دینے والوں پر دوزخ کی آگ حرام ہوگی ، ( 29 ) صدقہ دینے والےآخرت میں احسانِ الٰہی سےفائدہ اٹھائیں گے۔  ( 30 )  اللہ کریم نے چاہا تو صدقہ دینے والےحضور ِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی نعلِ اقدس کے صدقے میں سب سےپہلےداخلِ جنّت ہوں گے۔ (  فتاویٰ رضویہ ، ۲۳/۱۵۲ ملخصاً )

سُبْحٰنَ اللہ ! آپ نے سنا کہ صدقہ دینا کتنا بہترین عمل ہے اور اس کی بَرَکت سے صدقہ دینے والوں کو دنیا و آخرت میں  کیسی کیسی برکات حاصل ہوتی ہیں ، لہٰذا جلدی کیجئے اور ان برکتوں کو حاصل کرنے کے لئے آپ بھی  صدقہ و خیرات کرنے کو اپنا معمول بنالیجئے۔ الحمد للہ عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات میں دینی خدمات سرانجام دے رہی ہے آپ سے گزارش کے اپنے صدقات و عطیات دعوتِ اسلامی  کے تحت قائم مدارس المدینہ اورجامعات المدینہ کو دیجئےکیونکہ عاشقانِ رسول  کی مسجد بھرو تحریک ” دعوتِ اسلامی  “ کے تحت قائم جامعۃ المدینہ (  بوائز اینڈ گرلز ) ، مدرسۃ