Book Name:Safar e Meraj aur Pyari Namaz

میں آسمان پر بیت المعمور ہے ، یہاں فرشتے نماز اَدا کرتے ہیں۔   مشہور مُفَسِّرِ قُرآن ، حکیم الاُمَّت مُفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ  مِرآۃ ُالمناجیح میں لکھتے ہیں : بیت المعمور جو کہ  فرشتوں کا قبلہ ہے بعض رِوایات کے مُطابق جس طرح پیارے آقا ، اِمامُ الاَنبیا  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے بیتُ المقدس میں اَنبیائے کرام علیہم السلام   کو نماز پڑھائی تھی ، ایسے ہی آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے بیت المعمور میں فرشتوں کی بھی امامت فرمائی۔  ( [1] )

پیارے آقا کی کیا شان ہے کہ بیتُ المُقَدَّس میں سب رسولوں کو نماز پڑھائی اور بیت المعمور میں سارے فرشتوں کی ا ِمامت کروائی ، اللہ پاک نے آپ کو نہ صرف نبیوں کا اِمام بنایا بلکہ آپ فرشتوں کے بھی اِمام ہیں ۔  ( [2] )

اُمَّتِ محبوب کو بھی شرف ملا

پیارے اسلامی بھائیو ! سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے جب بیت المعمور میں نماز ادا فرمائی ، اس جگہ ہم گنہگاروں پر بھی بڑا کرم ہوا؛ چُنانچہ صحابئ رسول حضرت ابوسعید خدری رَضِیَ اللہ عنہ  سے روایت ہے ، امامُ المَلائکہ و اِمام ُالاَنبیا ، نورِ خُدا ، محبوبِ مصطفےٰ   صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   نے فرمایا : میں جب ساتویں آسمان پر پہنچا تو مجھ پر میری اُمَّت پیش کی گئی ، میری اُمّت میں 2 قسم کے لوگ تھے ( 1 ) : وہ لوگ جن کا لباس سفید تھا  ( 2 ) : دوسرے وہ لوگ جن کے کپڑے میلے تھے ، پَس میں بیت المعمور میں داخِل ہوا ، سفید کپڑوں والے میرے اُمّتی بھی میرے ساتھ بیت المعمور میں گئے ، پھر میں نے اور میری تمام مسلمان اُمّت نے


 

 



[1]...مرآۃ  المناجیح ، جلد : 8 ، صفحہ : 144بتقدم و  تاخر۔

[2]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 1 ، صفحہ : 372 خلاصۃً۔