Book Name:Safar e Meraj aur Pyari Namaz

بیت المعمور میں نماز ادا کی۔  ( [1] )   

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! اَندازہ لگائیے ! ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کا ہم پر کیسا عظیم کرم ہے ، ہم اور ہم سے پہلے گزرے ہوئے اور قیامت تک   آنے والے مُسلمان اس وقت عالَمِ اَرْواح میں تھے ، سب آقا کریم ، نورِ عظیم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی خِدْمت میں حاضِر ہوئے ، سب کو ہی آپ کی اِقْتِدا میں وہ بھی فرشتوں کے قبلہ بیت المعمور میں نماز ادا کرنے کی سَعَادت نصیب ہوئی ، اعلیٰ حضرت ، امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ عَلَیْہ  اس جماعت کا مَنْظر بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : کچھ لوگ پہلی صف میں تھے کچھ دُوسری ، کچھ تیسری اور کچھ ان صفوں میں تھے جو بیت المعمور کے باہر تھیں ، ہرایک اپنے مَرتبے کے اِعْتِبار سے تھا ، مقتدیوں میں کچھ کے کپڑے سفید تھے اور کچھ کے میلے۔ سفید کپڑوں والے نیک لوگ ہیں اور میلے ہم جیسے گنہگار۔  ( [2] )  

بَفَورِ صدا سماں یہ بندھا یہ سدرہ اُٹھا وہ عرش جُھکا

صُفوفِ سَما نے سجدہ کیا ہوئی جو اَذاں تمہارے لئے

اِصالتِ کُل امامتِ کُل سِیادَتِ کُل اِمارتِ کُل

حکومتِ کُل وِلایتِ کُل خدا کے یہاں تمہارے لئے

وضاحت : معراج کی رات جیسے ہی یہ خبر مقامِ سدرہ تک پہنچی تو خوشی سے مقامِ سدرہ بلند ہو گیااور عرش استقبال میں جھک گیا ، فرشتوں نے خوشی سے سجدۂ شکر ادا کیااور اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًارَّسُوْلُ اللہ کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔یارسُولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  ! آپ وجۂ


 

 



[1]...مسند الحارث ، كتاب الایمان ، باب ما جاءالاسراء ، صفحہ : 174 ، حدیث : 27بتغیر قلیل۔

[2]...ملفوظات اعلیٰ حضرت ، صفحہ : 487۔