Book Name:Safar e Meraj aur Pyari Namaz

یعنی : جن آنکھوں نے محبوب کادیدار کیا ہے ، میں نے ان آنکھوں کو دیکھ لیا ، یہ بھی بڑی سَعَادت ہے۔ 

نماز مؤمن کی معراج ہے

  اے عاشقانِ رسول !  نماز کیسی عبادت ہے کہ پیارے آقا ، ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی ، مُحَمَّدِ عربی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  مِعْراج کی رات جب اپنے ربّ سے ملاقات کے لئے جارہے ہیں تب بھی مختلف 6 جگہوں پر نماز اَدا کی ، مسجد اَقصیٰ میں بھی نماز ادا کی نہ صرف اَدا کی بلکہ آپ کی اِقتداء میں اَنبیا و رُسُل اور فرشتوں  نے بھی نماز اَدا کی ، ہر آسمان پر جاتے ہوئے 2 ، 2 رکعت نماز اَدا کررہے ہیں اور فرشتوں کی اِمامت کروا رہے ہیں ۔اور جب ربّ کی بارگاہ میں جاتے ہیں تو نماز کا رُکنِ اَعظم سجدہ اَدا کرتے ہیں  ربّ سے مُلاقات کے بعد جب واپس اپنی اُمّت کی طرف  آرہے ہیں تو خالقِ کائنات بھی اپنے محبوب کی اُمّت کے لئے جو تحفہ عطا فرماتے ہیں وہ بھی نماز ہی ہے۔مِعْراج کی شب نماز ہی نماز ہے جاتے ہوئے نماز پڑھ رہے ہیں اور آتے ہوئے اپنی امت کے لئے نماز لے کر آرہے ہیں ۔ یعنی خود بھی مِعْراج فرمائی اور اپنے غلاموں کے لیے بھی مِعْراج کا سامان لے کر آئے۔ جی ہاں ! نماز مُؤمن کی مِعْراج ہے۔ مِرْقَاۃُ  المَفَاتِیْح میں ہے : اَلصَّلَاۃ ُمِعْرَاجُ الْمُؤْمِننماز مُؤمن کی مِعْراج ہے۔  ( [1] )  

سُبْحٰنَ اللہ !   یہ کیسی زبردست نوازش ہے... ! ہمیں نماز کا تحفہ مِلا اور نماز مُؤمن کی مِعْراج ہے ، اَب قیامت تک کے لئے مُسلمانوں پر یہ عنایت ہو گئی کہ زِندگی میں ایک بار نہیں ، سال بعد نہیں ، مہینے بعد نہیں بلکہ روزانہ پانچ مرتبہ بندہ وُضُو کرے ، مسجد میں حاضِر ہو ، توجہ کے ساتھ ، خشوع و خضوع کے ساتھ ، دِل جَمْعِی کے ساتھ نماز پڑھے ، اپنے پیارے


 

 



[1]...مرقاۃ ُالمفاتیح ، کتاب   الصلاۃ ، صفحہ : 421 ، حدیث : 746 ۔