Book Name:Safar e Meraj aur Pyari Namaz

شروع کر دوں گا۔ اِنْ  شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !

قضا نمازوں کا طریقہ رسالے کا تعارف

قضا نمازیں ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ قضا نمازوں کے شرعی احکام و مسائِل کیا ہیں؟ اس تعلق سے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا ایک بہت مفید رسالہ ہے : قضا نمازوں کا طریقہ ۔ اس رسالے میں قضا نمازوں کے طریقے کے ساتھ ساتھ قضا نماز کس وقت ادا کی جائے؟قضائے عمری  کسے کہتے ہیں؟ اور قضا نمازوں سے متعلق مفید معلومات شامِل ہیں۔ آج ہی مکتبۃ المدینہ سے یہ رسالہ طلب کیجئے اور اس کا مطالعہ فرمائیے ! اللہ پاک ہمیں دین کا علم سیکھنے اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

تحفۂ مِعْراج کی برکات

اَلحَمْدُ للہِ !    تحفۂ مِعْراج یعنی پیاری پیاری عبادت؛ نماز کی بڑی برکتیں ہیں؛ * نما ز  ایمان کی نشانی ہے * ایک نماز دوسری نماز تک کے درمیانی گناہوں کے لئے کفارہ ہے * نماز رِضائےالٰہی اور قُربِ اِلٰہی کا ذریعہ ہے * وزنِ اَعمال کے وقت نمازی کے لئے حُجّت و دلیل ہے * اس سے مسجدوں کی زینت اور آبادی ہے * فرشتوں کی تمام عبادتوں کی جامع ہے * یہ بے حیائیوں اور بَدکاریوں سے روکتی ہے * بلائیں ٹالتی اور عذابِ الٰہی سے نجات بخشتی ہے * حَلِّ مُشکلات کا بہترین ذریعہ ہے * غم کو سکون سے بدلتی ہے * غُرور و تکبُّر کو توڑتی ہے * بندے کو خوفِ خُدا سے زینت دیتی ہے * افلاس و غُربت دُور کرتی ہے * بندے کو اللہ پاک کے ذِکْر کا شرف دلاتی اور اس قابل بناتی ہے کہ وہ اَرْحَمُ الرّاحِمِیْن بندے کا ذِکْر فرماتا ہے * مسلمانوں کا ہتھیار اور ان کی حفاظت کا مضبوط قلعہ ہے * قبر کے اندھیرے کو روشنی